مہاراشٹرا میں مسلمانوں کو5 فیصد تحفظات - این سی پی حکومت کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

مہاراشٹرا میں مسلمانوں کو5 فیصد تحفظات - این سی پی حکومت کا فیصلہ

ممبئی
پی ٹی آئی
لوک سبھا انتخابات میں بدترین شکست کے بعد مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس ، این سی پی حکومت نے آج سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں مرہٹوں کے لئے16فیصد اور مسلمانوں کے لئے پانچ فیصدتحفظات کو منظوری دی ہے ۔ سیاسی اعتبار سے بااثر مراٹھا طبقہ اور مسلمانوں کے لئے اضافی21فیصد کوٹہ کو کابینہ نے آج منظوری دی جس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں تحفظات کی شرح ڑھ کر75فیصد ہوجائے گی ۔ چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد بتایا کہ مراٹھا طبقہ کو تعلیمی اعتبار سے پسماندہ سمجھا جارہا ہے اور ان کے لئے16فیصدکوٹہ مقرر کیا گیا ہے ۔ مسلمانوں کے لئے کو ٹی مذہب کی بنیاد پر انہیں بلکہ ان کی سماجی اور معاشی بنیاد پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر فوری اثر کے ساتھ عمل ہوگا اور اس کا دیگر طبقات کے لئے موجودہ52فیصد کوٹہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ ان سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہ آیا تحفظات پر 50فیصد کی حد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں کے پیش نظر نیا کوٹہ قانونی اعتبار سے قابل عمل ہوگا ، چوان نے کہا کہ اگر کوئی عدالت سے رجوع ہوتا ہے تو ہمارے موقف کو واضح کریں گے ۔ انہوں نے ان باتوں کو مسترد کردیا کہ تازہ کوٹہ کا مقصد انتخابی شکست کے بعد مراٹھا اور مسلم ووٹرس کو راغب کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل2004ء میں شرو ع ہو اتھا ۔ سچر کمیٹی اور رنگناتھ مشرا کمیشن نے مسلمانوں کی تعلیمی ، سماجی اور معاشی پسماندگی کے باعث سفارشات کی تھیں۔

Maharashtra okays 16% quotas for Marathas, 5% for Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں