چھتیس گڑھ کے گورنر شیکھر دت کا استعفیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-20

چھتیس گڑھ کے گورنر شیکھر دت کا استعفیٰ

رائے پور
رائٹر
چھتیس گڑھ کے گورنر شیکھر دت نے کل رات اپنااستعفیٰ صدر پرنب مکرجی کو بھیج دیا۔ چھتیس گڑھ میں رابطہ عامہ کے سکریٹری مسٹر امن سنگھ نے میڈیا کو یہ اطلاع دی ۔ ان کے عہدے کی مدت اگلے سال جنوری میں ختم ہورہی تھی ۔ وہ مدھیہ پردیش کیڈر کے1967کے بیچ کے آئی اے ایس افسر تھے ۔ جنوری2010ء میں چھتیس گڑھ کے گورنر مقرر ہ ونے سے قبل یوپی اے حکومت میں سکریٹری دفاع اور قومی سلامتی کے نائب مشیر رہ چکے ہیں ۔ مسٹر دت کا استعفیٰ میڈیا کی ان اطلاعات کے درمیان سامنے آیا ہے کہ یوپی اے کے مقرر کردہ گورنروں پر استعفیٰ دینے کے لئے دباؤ ڈالاجارہا ہے تاہم اصل وجہ معلوم نہیں ۔ اس بیچ آسام کے گورنر جے بی پٹنائک نے جمعرات کو کہا کہ ان کا استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ سے ان کی ملاقات کے دوران اس آئینی عہدے سے ان کے ہٹنے کے امکانات پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔ راجناتھ سنگھ سے ان کے نارتھ بلاک میں دفتر پر15منٹ ملاقات کے بعد پٹنائک نے میڈیا سے کہا کہ میں استعفیٰ نہیں دے رہا ہوں، میرے استعفیٰ کی کوئی بات نہیں ہوئی ، میں نئے وزیر داخلہ کو مبارکباد دینے آیا تھا ۔ مسٹر پٹنائک نے کل وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی ، منگل کو جب مسٹر پٹنائک صدر جمہوریہ مسٹر پرنب مکھرجی سے ملے تھے تو ایسی قیاس آرائیاں تھیں کہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے، لیکن انہوں نے ان خبروں کو خارج کردیا۔ پٹنائک اڑیسہ میں کانگریس کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں ۔ مسٹر پٹنائک ایسے وقت میں اعلیٰ سرکاری افسران سے مل رہے ہیں، جب سمجھاجارہا ہے کہ این ڈی اے حکومت نے کچھ گورنروں سے استعفیٰ دینے کو کہا ہے ۔

Chhattisgarh Governor Shekhar Dutt resigns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں