افغانستان میں ناٹو رسدات کے ٹرکس پر خود کش حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-20

افغانستان میں ناٹو رسدات کے ٹرکس پر خود کش حملہ

کابل
اے پی
افغان حکام نے کہا کہ تین طالبان خود کش بمباروں نے ناٹو کے ایندھن ٹرکوں کو پاکستان اور افغانستان سرحد کے قریب نشانہ بنایا ۔ اس کے بعد پولیس کے ساتھ لڑائی ہوئی۔ سرحدی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ آج صبح ترخم میں ناٹوااوٹ پوسٹ کے قریب یہ حملہ کیا گیا ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان احمد ضیا عبدالزئی نے کہا کہ دو حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔ دو حملہ آورں کو پولیس نے ہلاک کیا، ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا ۔ بندوق کی لڑائی کے دوسران ناٹو رسد کے37ایندھن ٹرکوں کو تباہ کردیا گیا ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کا گروپ ان حملوں کے لئے ذمہ دار ہے ۔ ناٹو کے لئے زیادہ تر رسدات ترخم راہداری سے سربراہ ہوتی ہیں۔

Taliban attack NATO supplies in Afghan east

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں