نیو کلیر مسئلہ پر ایران اور روس کے مذاکرات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-13

نیو کلیر مسئلہ پر ایران اور روس کے مذاکرات

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عرقچی نے کہا کہ روس کے نمائندوں سے ملاقاتیں ثر آور رہیں۔ مزید ملاقاتیں وائنا میں جاری رہیں گی ۔ عباس عرقچی نے روس کے نائب وزیر خارجہ سرجئی ریا بکوف سے روم میں چہار شنبہ کے دن ملاقات کی ۔ ایران کے نیو کلیر پروگرام پر روسی قائد سے بات چیت کی گئی ۔ آئندہ دور کے مذاکرات وائنا میں ہوں گے ۔ عرقچی نے کہا کہ6بڑی طاقتوں سے نیو کلیر پروگرام کے سلسلہ میں مذاکرات کے موضوع پر بھی روسی وزیر خارجہ سے بات چیت کی گئی ۔ ایران اور6بڑی طاقتوں ، امریکہ ، روس، برطانیہ ، چین اور فرانس اور جرمنی سے مختلف دور کے مذاکرات جاری ہیں۔ ایران اور امریکہ کے درمیان پیر اور منگل کے دن بات چیت ہوئی۔ ایران اور6بڑی طاقتوں کے درمیان16تا20جون وائنا میں مذاکرات ہوں گے۔

Iran-Russia bilateral nuclear talks fruitful: Araqchi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں