ممتا کے رنگ میں رنگنے پر کولکاتا میں ایک سالہ ٹیکس کی چھوٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-11

ممتا کے رنگ میں رنگنے پر کولکاتا میں ایک سالہ ٹیکس کی چھوٹ

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کے پسندیدہ رنگ نیلا اور سفید کے پیش نظر شہر کی رہائشی عمارتون کو نیلا اور سفید رنگ رنگنے پر ایک سال کا جائیداد ٹیکس معاف کرنے کا کولکتہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حکام نے آج یہ بات بتائی ۔ کے ایم سی کا یہ فیصلہ پیر کے دن منظر عام پر آیا۔ پر اس فیصلہ پر اپوزیشن کو برانگیختہ کردیا ہے ۔ شہری میئر سوون چٹر جی نے منگل کے دن کہا کہ’’ہم نے یہ طے کیا ہے کہ کے ایم سی کو اطلاع دینے کے بعد اپنے رہائشی مکانوں کو نیلے اور سفید رنگ سے رنگنے والے شہریوں کو ٹیکس معافی دی جائے گی‘‘۔ چٹر جی نے مزید کہا کہ کئی برس سے اپنے مکانوں کو نہ رنگنے والوں کے لئے یہ اسکیم فراہم کی جارہی ہے تاکہ شہر کی رونق اور خوبصورتی میں اضافہ اور یکسانیت آجائے کیونکہ ریاستی حکومت اپنی تمام عمارتوں کو سفید رنگ میں رنگ کر اس پر نیلے رنگ کی پٹیاں رنگ دی ہیں۔ تاہم تجارتی عمارتوں پر اس رعایتی اسکیم کا اطلاع نہ ہوگا۔ گزشتہ دو سال سے شہر کے شمال سے جنوب تک بہت ساری عمارتوں ، چھوٹے اور بڑے پارکوں، پلوں اور فلائی اوور اور ٹریفک پولیس بوتھس پر بنرجی کے حکم کے مطابق نیلے آسمانی رنگ اور سفید رنگ کے امتزاج کے ذریعہ شہر کو پر رونق بنانے کی کوشش جارہی ہے ۔ چٹرجی نے کہا کہ کچھ قانونی پیچیدگیاں ہیں تاہم اس فیصلے سے متعلق دستاویزات توثیق کے لئے ریساتی حکومت کے محکمہ شہری ترقیات اور محکمہ بلدی امور کو روانہ کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر عمل آوری سے قبل قانون کولکتہ میونسپل کارپوریشن میں ترمیم ریاستی اسمبلی کو روانہ کیاجانا ہے ۔ تاہم اپوزیشن جماعتیں اس فیصلہ سے ناخوش ہیں ۔ بنرجی پر طنز کرتے ہوئے اپوزیشن قائد سوریا کانتا مشرا نے کہا کہ ’’اگر بنرجی تمام جماعتوں کو بلا کر کولکتہ کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے نیلا اور سفید کا نام دیتی تو انہیں تعجب نہ ہوتا‘‘۔ انہوں نے تعجب کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب کولکتہ کی عوام کو اپنے مکانوں کے لئے اپنا پسندیدہ رنگ کرنے کا بھی اختیار نہیں ہوگا؟ آخر اس شہر میں کیا ہورہا ہے ، وہ شاید جے پور کے گلابی شہر کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ لے رہہی ہیں تو اس کی مطابقت یہاں مناسب و موزوں نہیں کیونکہ جے پور تو تاریخی اسباب کی بناء پر اس رنگ کو ترجیح دیتا ہے۔ ریاست کے بی جے پی صدر راہول سنہا نے ترنمول کانگریس کے اس فیصلہ کو مثل تغلق قرار دیتے ہوئے کہ یہ فیصلہ محمد بن تغلق کی طرح ہے اور صرف ایک ہی شخصیت ممتا بنرجی کی خوشامد پسندی کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہم سختی سے اس فیصلہ کی مخالفت کرتے ہیں ۔ جائیداد ٹیکس کے ایم سی سے ہونے والی آمدنی کا سب سے اہم ذریعہ ہے ۔ اوریہ فیصلہ اس آمدنی پر ضرب کاری لگاتا ہے ۔ سابق شہری میئر بکیش بھٹا چاریہ نے اس فیصلہ کو غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا اور جو کوئی اس فیصلہ پر عمل درآمد ہوگا تو وہ ترنمول کانگریس کا حامی اور جو اس پر عمل نہ کرے گا تو وہ دیگر جماعتوں کے حامی کے طور پر جانا جائے گا۔ اور یہ امر جمہوریت کے لئے بہت ہی خطرناک ہے‘‘۔ ریاستی کانگریس پارٹی نے اس فیصلہ کو آئندہ سال منعقد ہونے والے شہری انتخابات کے لئے’سوپ‘ سے تعبیر کیا ۔ ریاستی کانگریسی قائد مناس بھونیا نے کہا کہ’’ اس فیصلہ سے یہ بات یقینی ہے کہ اپنی عمارتوں کو اس رنگ سے رنگنے والوں کو ان پیش آمدہ انتخابات میں مالی منفعت حاصل ہوگی۔

Kolkata: Tax cuts for painting homes in Didi's favourite colours

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں