کراچی میں تجارتی سرگرمیاں مفلوج - ایم کیو ایم حامیوں کا دھرنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-05

کراچی میں تجارتی سرگرمیاں مفلوج - ایم کیو ایم حامیوں کا دھرنا

پاکستان کے مالیاتی؍تجارتی مرکز کراچی میں آج تجارتی سرگرمیاں ٹھپ رہیں ۔ لندن میں اخفائے دولت کے الزامات کے تحت صدر متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) الطاف حسین کی کل گرفتاری کے بعد شہر کراچی ، خوف اور کشیدگی کی گرفت میں ہے ۔ ایم کیو ایم کے حامیوں اور کارکنو نے شہر کے مختلف اہم مقامات پر دھرنے جاری رکھے ۔ سڑکیں سنسان نظر آرہی تھیں ۔ سرکاری بسیں نہیں چلائی گئیں ۔ بازار، پٹرول پمپس اور شاپنگ مراکز بھی بند تھے ۔ بھیڑ بھاڑ کے مقام ایم اے جناح روڈ کے نمائش سرکل پر ایم کیو ایم ی جانب سے سب سے بڑا دھرنا منظم کیا جارہا ہے ۔ کل رات سندھ اسمبلی کے وہ ارکان بھی اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجیوں کے ساتھ شامل ہوگئے جو صوبائی حکمراں پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس پارٹی ے سینئر لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ان کی پارٹی کے حامی اور کارکن ، جب تک الطاف حسین کی آواز نہ سن لیں ، دھرنا ختم نہیں کریں گے۔’’یہ احتجاجی فکر مند ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے قائد سے بات کی ہے اور اب وہ پھر ایک بار ان سے بات کرنا چاہتے ہیں یا ان کی آواز سننا چاہتے ہیں ۔الطاف حسین(60سالہ)1990کے دہے سے برطانیہ میں ہیں اور وہاں پناہ گزیں ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے کراچی کے تعلق سے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ ایم کیو ایم، کراچی میں واحد سب سے بڑی پارٹی ہیاور1980کے دہے کے اواخر ہی سے اس شہر کے سیاسی تناظر پر اور مقامی و نیز صوبائی سطح پر ایم کیو ایم کا غلبہ ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج منظم کئے۔ سندھ کے دیگر علاقوں بشمول حیدرآباد ، میر پور خاص ، سکھر اور نواب شاہ کے کئی علاقوں میں بھی تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر رہیں ۔ آج مقررہ تمام امتحانات ملتوی کردئیے گئے ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ لندن میں کل الطاف حسین کی گرفتاری کی خبر ملنے کے بعد ہی سے کراچی میں خوف و دہشت اور گڑ بڑ کی فضا چھائی ہوئی ہے ۔ خبر کے وصول ہونے کے چند ہی منٹ میں تمام تجارتی سرگرمیاں بند ہوگئیں حالانکہ حکومت نے کل ہی وفاقی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اسی دوران ایم کیو ایم لیڈروں واسع جلیل نے جو لندن میں ہیں، آج توثیق کی کہ الطاف حسین لندن کے ایک خانگی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔’’پولیس ان سے مزید پوچھ تاچھ کرنا چاہتی ہے لیکن سردست وہ ہسپتال میں ہیں اور علیل ہیں‘‘۔ جلیل نے بتایا کہ ڈاکٹر الطاف حسین کے متعدد میڈیکل ٹسٹ کریں گے ۔ ایم کیو ایم تحقیقات میں برطانوی پولیس سے تعاون کررہی ہے ۔ یہ تحقیقات ، مبینہ اخفائے دولت سے متعلق معاملات کے بارے میں ہیں اور سینئر پارٹی لیڈر عمران فاروقی کے قتل(2010) سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Karachi shutdown over MQM chief Altaf Hussain's arrest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں