نواز شریف کے طیارہ میں فیول بھرنے سے ایران کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-05

نواز شریف کے طیارہ میں فیول بھرنے سے ایران کا انکار

ایران کے حکام نے گزشتہ ماہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے دورہ تہران کے دوران شریف کے طیارہ میں فیول بھرنے سے انکار کردیا تھا تاکہ سرکاری زیر انتظام پاکستان انٹر نیشنل ایرلائنز(پی آئی اے) ا پنے بقایا جات ادا کرے جو صرف5ہزار ڈالر سے کچھ زیادہ تھے ۔ پاکستان انٹر نیشنل ایر لائنز کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ’’ایرانی ایر پورٹ کے حکام نے گزشتہ12مئی کو وزیر اعظم پاکستان کے طیارہ میں طیران گاہ تہران پر فیول بھرنے سے انکار کردیا تھا اور وارننگ دی تھی کہ جب تک پی آئی اے بقایا جات ادا نہ کرے طیارہ کو چھوڑا نہیں جائے گا‘‘۔ عہدیدار نے کہا کہ’’انتہائی اہم شخصیتوں کی پروازوں سے نمٹنے کے ذمہ دار ، ایران ایر کے عہدیداروں نےPk-788پرواز کی ادا طلب بیجک(Invoice)کی ادائیگی میں پی آئی اے کی ناکامی پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا باوجود اس کے کہ4ماہ گزر چکے تھے ‘‘۔ وارننگ نے پی آئی اے کے ذمہ داروں کو چوکس کردیا جنہوں نے تہران میں اپنے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بقایا رقوم فوری ادا کردیں اور پاکستان کو پریشانی سے بچائیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ پی آئی اے نے اس مسئلہ کو کسی طرح دفتر خارجہ اور وزیرا عظم سے چھپایا تھا ۔ اسی دوران پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاج ور نے ان اطلاعات کی تردید کردی ہے ۔ کہ ادائیگی کے مسئلہ پر وزیر اعظم کے تیارہ کو طیران گاہ تہران پر روک لیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم’’ نے نے5646ڈالر کے بقایا جات پہلے ہی ادا کردئیے تھے‘‘۔ تفصیلات کے بموجبPk-788 (لندن تا کراچی پرواز) کو گزشتہ18جنوری کو طیران گاہ تہران پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی تھی ۔ اس وقت ایک مسافر عبدالجبار عباسی نے اپنی صحت کے سنگین مسئلہ کی اطلاع دی تھی اور بعد میں ان کا انتقال ہوگیا ۔ ایران ایر سے درخواست کی گئی کہ وہ تمام ضروری انتظامات کرے اور طیارہ کی لینڈنگ سے پہلے ایمبولینس اور ڈاکٹر کا بھی انتظام کرے ۔

Iran Refuses to Fuel Pakistan PM Nawaz Sharifs Aircraft

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں