4/جون مدینہ سعودی گزٹ
سعودی عرب مائننگ کمپنی(معدن) [Saudi Arabian Mining Company -Maaden] مملکت کے طول و عرض میں کانکنی کے ذریعہ5لاکھ آؤنس سونا برآمد کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ کمپنی کے صدر اور چیف ایکزیکٹیو آفیسر خالد المدیفر نے مائننگ انوسمنٹ اپرچونٹیز فورم میں یہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ معدن ، مدینہ میں بھی دھارے کے رخ پر سرگرمیاں شروع کرنے پر غور کررہی ہے ۔ المدیفر نے یہ بھی بتایا کہ مملکت کے دیگر خطوں اور منطقوں میں ہم نے تمام قیمتی دھاتوں کے حصول کے لئے بہاؤ کے خلاف سرگرمیوں کے علاوہ بھی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ مستقبل میں ہماری سر گرمیاں دراصل ہماری ترقی یافتہ حکمت عملی پر مبنی ہوگی اور ہم معلوم معدنی وسائل سے استفادہ کے ساتھ ساتھ نئے معدنی وسائل کی دریافت پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔KSA to excavate 500,000oz of gold
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں