4/جون قاہرہ یو۔این۔آئی
مصر کے سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی مصر کے نئے صدر ہوں گے ۔ مصر میں صدارتی عہدے کے لئے منعقدہ انتخابات میں السیسی نے غیر معمولی جیت حاصل کی ہے ۔ انہیں ملک کا صدر بنائے جانے کا کل دیر رات باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ مصر کے الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتہ منعقدہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے اطلاع دی کہ السیسی کو96.9فیصد یعنی23لاکھ78ہزار ووٹ حاصل ہوئے جب کہ ان کے حریف بایاں بازو کے لیڈر حمد ین صباحی کو محض 3لاکھ18ہزار ووٹ ملے ۔ السیسی کے انتخاب جیتنے کی خبر ملتے ہی ان کے ہزاروں حامی دارالحکومت قاہرہ میں واقع تحریر چوک پہنچے اور انہوں نے جوش و خروش کے ساتھ آتش بازیاں کیں ۔ صدارتی انتخابات کے دوران سیسی کے چیف کمپیز نے ایک ٹیلی ویژن کو بتایا کہ عرب ملکوں کے ساتھ ساتھ مصر کی تاریخ میں یہ ایک یادگار لمحہ ہے ۔Abdel Fattah El Sissi Officially Wins Egyptian Presidential election
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں