سعودی شہری فون اور انٹرنیٹ پر آمدنی کا 30 فیصد حصہ خرچ کرتے ہیں - رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-11

سعودی شہری فون اور انٹرنیٹ پر آمدنی کا 30 فیصد حصہ خرچ کرتے ہیں - رپورٹ

سعودی عوام اپنی آمدنی کا30فیصد حصہ فون اور انٹرنٹ خدمات کے بل ادا کرنے پر خرچ کرتے ہیں ۔ انجمن تحفظ صارفین( کنزیومر پروٹیکشن اسوسی ایشینس سربراہ ناصر التوائم کے حوالہ سے عرب نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اوسط مصارف30فیصد ہیں تاہم بعض افراد اپنی آمدنی کا50تا70فیصد حصہ مواصلاتی خدمات کی نذر کردیتے ہیں۔ سی پی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ خدمات سے متعلق سہ ماہی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد شرح صرف اور معیار خدمات پر نظر رکھا ہوگا ۔ اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین صحت پر مضر اثرات اور دشوار معاشی حالات کے باوجود صارفین، فون کالس اور انٹر نٹ خدمات پر زیادہ سے زیادہ وقت گزارتے ہیں ۔ سرویس چارچیز اور خدمات چارجیز خصوصی طور پر رومنگ چارجیز سے متعلق علم(جانکاری) سے محرومی صارفین کے متاثر ہونے کا اہم سبب ہے ۔

Saudis spend 30% of income on phone and Web services

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں