میٹرو ریل روٹ کو بعض مقامات پر زیر زمین کرنے کے سی آر مصر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

میٹرو ریل روٹ کو بعض مقامات پر زیر زمین کرنے کے سی آر مصر

KCR-for-Metro-Rail-Subway-at-Assembly
میٹرو رویل کی روٹ اور ڈیزائن میں تبدیلی سے متعلق تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جو تازہ احکامات جاری کئے ہیں اس سے متعلقہ عہدیدار بالخصوص ایل اینڈ ٹی کمپنی کے انجینئرس پریشان ہوگئے ہیں۔ کے سی آر نے سلطان بازار ، اسمبلی اور معظم جاہی مارکٹ کے پاس میٹرو ریل کو زیر زمین کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق معظم جاہی مارکٹ کے پاس میٹرو ریل کے ستون کی تنصیب کی گئی ہے ۔ ستون پر پٹریوں کے لئے چھت کے ٹکڑے بھی نصب کردیے گئے ہیں، اسی طرح حج ہاؤز کے پاس سے جو سڑک اسمبلی جارہی ہے اس سڑک پر بھی ستون تعمیر کرلئے گئے ہیں ۔ 50فیصد سے زائد بنیادی کام ہوچکا ہے ، ایسے وقت روٹ کو اچانک زیر زمین کرنا ناممکن ہے ۔ ذرائع کے مطابق کل چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے عہدیداروں اور انجینئرس نے انہیں یہ بات بتائی اور ان سے کہا کہ کام اس مرحلہ میں ہے کہ اب اس کو زیر زمین نہیں کیاجاسکتا ، لیکن چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنے موقف پر اٹل تھے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو بتایا کہ خرچ میں چاہے جتنا اضافہ ہو،3,2مقامات پر کچھ فاصلے تک میٹرو ریل زیر زمین ہونا چاہئے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف منسٹر کے اس موقف سے متعلقہ عہدیدار الجھن میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ پہلے پراجکٹ کی مجموعی تخمینہ لاگت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اگر تلنگانہ حکومت اپنے موقف پر اٹل ہوتی ہے تو جو50فیصد سے زائد کام معظم جاہی مارکٹ ، اسمبلی ، سلطان بازار کے قریب کئے گئے تھے وہ متاثر ہوجائیں گے ۔ جو ستون کی تنصیب ی گئی ہے اس کو منہدم کرنا پڑے گا ۔ زیر زمین روٹ کے لئے سڑک پر کئی فٹ کھدائی کرنی پڑے گی ۔ زیر زمین روٹ بنانے کے مہینوں لگ جائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عہدیدار ایک مرتبہ پھر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے اس سلسلہ میں انہیں واقف کروائیں گے کہ موجودہ صورتحال میں پراجکٹ کو زیر زمین کرنا ناممکن ہے ، اگر چیف منسٹر اپنا موقف تبدیل نہیں کریں گے تو انجینئرس اسمبلی ، سلطان بازار اور معظم جاہی مارکٹ پاس پراجکٹ کے ڈیزائن کی تبدیلی کے راستے تلاش کریں گے ۔

KCR for Metro Rail Subway at Assembly

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں