ریاست آندھرا پردیش کو 16 ہزار کروڑ روپے کا خسارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

ریاست آندھرا پردیش کو 16 ہزار کروڑ روپے کا خسارہ

AP-revenue-deficit
آندھرا پردیش کے وزیر فینانس ینملا راما کرشنوڈونے آج کہا اگرچہ کہ آندھر اپردیش کو16ہزار کروڑ روپے مالی خسارہ کا سامنا ہے ، تاہم عوام پر ٹیکس عائد کیے بغیر آمدنی بڑھائی جائے گی اور اخراجات کو استوار کیاجائے گا ۔ یہاں سکریٹریٹ میں عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راما کرشنوڈو نے کہاکہ ان کی حکومت کی اصل ترجیح غیر منفعت بخش اخراجات میں تخفیف لانا اور اس کے علاوہ آمدنی بڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریوینو کلیشن میں خامیوں کو دور کرنا اور اے پی تنظیم جدید ایکٹ میں کیے گئے وعدوں کی مطابقت میں مرکزی حکومت سے بطور گرانٹس مالیاتی مدد حاصل کرنا اور پالیسی معاملات کے ذریعہ بھی حصول ریاستی حکومت کے ایجنڈہ میں سر فہرست بھی رہیں گے فصلی اور ڈی ڈبلیو سی آر اے قرض معافی کی بابت ٹی ڈی پی کے کیے وعدہ سے متعلق جب پوچھا گیا تو راما کرشنو ڈو جو قبل ازیں فینانس کا قلمدان بھی رکھتے تھے ، کہا کہ ان کی حکومت ٹی ڈی پی کے منشور میں کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی ۔ یہ امید ظاہر کرتے ہوئے کہ ان کی حکومت مالیاتی خسارہ پر قابو پالے گی ، وزیر نے کہا کہ مرکز آندھرا پردیش(ماباقی) ریاست کے فروغ میں اعظم ترین مد د کرے گی ۔ انہوں نے کہا امکان ہے کہ14واں فینانس کمیشن جلد ہی ریاست کا دورہ کرے گا۔ اور تقسیم کی روشنی میں ریاست کو در پیش مسائل کمیشن کے روبرو رکھے جائیں گے ، تاکہ ہم چند فوائد(گرانٹس) حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش 2002میں طبعی پیمانہ پر ملک میں پانچ چوٹی کی ریاستوں میں شامل تھا اور پچھلے دس برسوں(کانگریس عہد کے) دوران طبعی پیمانہ بری طرح متاثر ہوا۔ زیر نے بتایا کہ ہم طبعی ذمہ داری بجٹ انتظامیہ(پی آر بی ایم) کے حدود میں کام کریں گے اور ان کی حکومت ریاست میں فینانس میں اصطلاحات لائے گی۔ تقسیم کے بعد ریاستی واجبات1-04لاکھ کروڑ روپے ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے ریاست کے لئے بجٹ تجاویز کی پہلی فائل پر دستخط کیے اور تمام محکموں سے کہا کہ وہ بجٹ تیار کریں ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہیں مختلف محکموں کے عہدیداروں نے مبارکباد پیش کی۔ اسپیشل چیف سکریٹری اجییا کلم نے بھی مبارک باد دی۔

AP revenue deficit Rs 16,000 Cr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں