جوشی کلیان سنگھ اور وی کے ملہوترہ کو گورنر مقرر کئے جانے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

جوشی کلیان سنگھ اور وی کے ملہوترہ کو گورنر مقرر کئے جانے کا امکان

مرلی منوہر جوشی ، کلیان سنگھ اور وی کے ملہوترہ جیسے بی جے پی کے سینئر قائدین کو گورنر بنائے جانے کا امکان ہے ۔ سیاسی حلقوں میں کرناٹک، مہاراشٹر اور ہریانی جیسی کلیدی ریاستوں کے گورنر کے عہدوں پر ان قائدین کے تقرر کے تعلق سے پیش قیاسیاں ہورہی ہیں۔ گورنر کی حیثیت سے تقرری پر جن دیگر قائدین کے نام لئے جارہے ہیں ان میں برطرف شدہ بی جے پی قائد جسونت سنگھ ، لکھنو کے سابق ایم پی لال جی ٹنڈن، مدھیہ پردیش کے سابق لیڈر کیلاش جوشی اور یوپی اسمبلی کے سابق اسپیکر کیسری ناتھ ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نریند رمودی نے حال ہی میں جسونگ سنگھ سے ملاقات کی تھی ۔ مرلی منوہر جوشی جو کانپور لوک سبھا کی نشست سے منتخب ہوئے، کو نریندر مودی کی وزارت میں شامل نہیں کیا گیا جب کہ کلیان سنگھ نے ا پنے بیٹے راج ویر سنگھ کے حق میں انتخابات سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ وی کے ملہوترہ سیاست میں فی الوقت سرگرم نہیں ہیں ۔ مہاراشٹرا، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں اسی سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور این ڈی اے حکومت وتوقعع ہے کہ ان ریاستوں میں نئے گورنروں کو تقرر عمل میں لائے گی ۔ موجودہ گورنروں میں ایچ آر بھردواج( کرناٹک) ، جگناتھ پھاڈیہ(ہریانہ)، دیوانند کونوار (تریپورہ) اور مارگریٹ الوا(راجستھان) کی پانچ سالہ میعاد کا آئندہ تین مہینوں میں اختتام عمل میں آنے والا ہے ۔ ایچ آر بھردواج کے کرناٹک کے سابق بی جے پی حکومت سے تعلقات کشیدہ رہے جب کہ مار گریٹ الوا کے راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا جے کے ساتھ تعلقات کافی خوشگوار ہیں ۔ آئندہ6مہینوں کے دوران جن گورنروں کی میعاد مکمل ہونے والی ہے ان میں کملا بینی وال(گجرات) ایم کے نارائنن( مغربی بنگال) ، جے پی پٹنائک(آسام) شیوراج پاٹل(پنجاب) اور ارملا سنگھ(ہماچل پردیش) شامل ہیں ۔ کملا بینی وال کا ریاست میں لوک آیوکت کے تقرر کے مسئلہ پر اس وقت کے گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کے ساتھ اختلافات سے سب لوگ واقف ہیں۔

MM Joshi, Kalyan Singh, Malhotra in reckoning for governors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں