مودی حکومت صحافت کی آزادی کو یقینی بنانے کی پابند - پرکاش جاوڈیکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-09

مودی حکومت صحافت کی آزادی کو یقینی بنانے کی پابند - پرکاش جاوڈیکر

گورنر مہاراشٹر کے شنکرا نارائنن اور مرکزی ویر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے کل شام ممبئی میں صحافت میں برتری کے لئے چوتھے مرحلہ کے ریڈانک ایوارڈس پیش کئے۔ یہ ایوارڈس پریس کلب ممبئی میں صحافت کے شعبہ میں معیاری تحریرکو تسلیم کرنے اور اس کو فروغ دینے خبروں سے انصاف کرنے اور اخلاقایات کا لحاظ کرنے کے مقصد سے قائم کئے گئے ہیں ۔ جاوڈیکر نے صحافت کی آزادی کے لئے نئی حکومت کے پابند ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ جمہوریت کی روح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے عظیم جدو جہد کے بعد صحافت کی آزادی حاصل کی ہے اور اس کا تحفظ کیاجانا چاہئے ۔ ان کی وزارت کو در پیش مختلف مسائل اور چیلنجس کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ حکومت تمام حصہ داروں کے ساتھ مشاورت کے توسط سے فیصلے لے گی ۔ ہم ہمارے یکطرفہ خیالات نافذ کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ ریڈ انک ایوارڈ تقریب انتخاب کے کوریج کے پوسٹ مارٹم کا ایک وقت بھی تھا۔ انتخابات2014پر آی اہم منصفانہ تھے یا ہم نے مودی کی لہر کو بھڑکای تھا کے موضوع پر ایک پیانل بحث کا انعقاد بھی عمل میں آیا۔ جس میں ایک جذباتی شریک ٹائمس نوایڈیٹر انچیف ارنب گو سوامی، سی این این۔ آئی بی این ایڈیٹر انچیف راج دیپ سردیسائی ، سینئر صحافی کمار کیٹکر ، اوگل وی کے پیوش پانڈے نے حصہ لیا ۔ سی ای او اسٹار انڈیا کے اودے شنکر نے اعتدال پسندانہ بحث کی ۔ سینئر صحافی ، منصف و ٹی وی کی شخصیت سے مس مرینال پانڈے کو پرنٹ جرنلزم میں ان کی گراں قدر خدمات کے لئے کارنامہ حیات ایوارڈ عطا کیا گیا۔ مرکز میں نریندر مودی حکومت صحافت کی آزادی کو یقینی بنانے کی پابند ہے اور اس امکان کا جائزہ لے گی صحافیوں پر حملوں کو باز رکھنے کے لئے ایک مرکزی قانون متعارف کیاجائے ۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے یہاں یہ بات کہی ہم نے صحافت کی آزادی حاصل کی ہے ۔ ہم یہ مفت میں حاصل نہیں کی ۔ ہم نے ایک طویل جدو جہد کی ہے۔ صحافت کی آزادی جمہوریت کی روح ہے اور اس کے تحفظ کی ضرورت ہے ۔ مودی حکومت میڈیا کو مکمل آزادی دینے کے ضمن میں پابند عہد ہے اور یہ ہمارا اصول ہے کیونکہ ہم اس پر ایقان رکھتے ہیں ۔ جاوید کرنے کل یہاں رات پریس کلب میں ممبئی کے ریڈانک ایوارڈس2014کی تقریب میں یہ بات کہی ۔وزیر نے بتایا کہ اخبار نویسوں پر حملے سنگین ہیں ۔ اس کو باز رکھاجانا چاہئے چند ریاستی حکومتوں نے اس سلسلہ میں پیش قدمی کی ہے اور قوانین بنائے ہیں ۔ ہم یقینی طور پر اس امکان کا جائزہ لیں گے کہ صحافیوں پر حملوں کو باز رکھنے کے لئے ایک مرکزی قانون لایا جائے ۔ سیلف ریگو لیشنس لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جاوڈیکر نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کوئی چیز بھی قطعی نہیں ہے ۔ آزادی ذمہ داری عائد کرتی ہے ۔ سماج میں ہم میڈیا سے کیا توقع کرتے ہیں؟ وہ درست خبریں، توازن اور ایمانداری ہیں جو صحافت کی بنیاد ہے ۔ بسا اوقات ہم ان کی آزادی پر حیران رہتے ہیں۔مالکین ایڈیٹرس یا صحافی جو اسٹوریز پر سخت کام کرتے ہیں ، قارئین یا الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے مشاہدین کے لئے میں سمجھتا ہوں کہ اخلاقیات اور فرائض یقینی طور پر بحث کا ایک مسئلہ ہے لیکن وہ سنسرشپ جیسی کچھ چیز شاندار ہے ؟ نہیں میں سمجھتا ہوں کہ سیلف ریگولیشنس بہتر طریقہ ہے ۔ میں لفظی قاعدہ کو پسند نہیں کرتا۔ میرا یہ احساس ہے کہ ہمارے نظام میں خود درستگی کے میکانزم کی ضرورت ہے ۔ وزیر نے یہ جاننا بھی چاہا کہ آیا میڈیا ایسا کردار ادا کررہا ہے جو عوام کے لئے دلچسپی کا باعث ہے یا وسیع تر عوامی مفاد میں ہے ۔

Govt Looking to Enact Law to Stop Attacks on Press: Javadekar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں