امریکہ کی 20 ریاستوں میں اسلام دوسرا سب سے بڑا مذہب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

امریکہ کی 20 ریاستوں میں اسلام دوسرا سب سے بڑا مذہب

امریکی مردم شماری کے شعبہ کی جانب سے جاری کردہ نئے ڈاٹا کے مطابق اسلام20امریکی ریاستوں میں عیسائیت کے بعد دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے۔ پورے ملک میں عیسائیت سب سے بڑا مذہب ہے ۔ یہ اعداد و شمار ،امریکی مذہبی مردم شماری محکمہ کی جانب سے ہر دس سال بعد جاری کیے عانے والے ڈاٹا کا ایک حصہ ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسلام20ریاستوں میں دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے جن میں زیادہ تر ملک کی مغربی اور جنوبی حصوں کی ریاستیں شامل ہیں ۔ دوسری طرف یہودیت پندرہ ریاستوں میں عیسائیت کے بعد دوسرے مقام پر ہے اور یہ ریاستیں زیادہ تر ملک کے شمال مشرق میں واقع ہیں ۔ ہندو مذہب دو ریاستوں ، ایری زونا ، ڈیلاوئیر‘‘میں دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے ۔جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کا سب سے بڑا مذہب عیسائیت ہے اور ملک کی تین چوتھائی اکثریت اس پر عیسائی ہے ۔ ان میں سے آدھی آبادی پروٹسٹنٹ ہے جب کہ23فیصد آبادی کیتھولک ہے۔ دو فیصد آبادی کا تعلق مور مون فرقہ سے ہے ۔ کیتھولکس ازم ملک کے شمال مشرق اور جنوب مغرب میں غالب ہے جب کہ جنوبی باپتسی ، ملک کے جنوبی حصہ میں اکثریت میں ہیں ۔، چرچ آف کرائسٹ کے ماننے والے اوٹاہ ، ویومنگ اور نیواڈا میں اکثریت میں ہیں ۔ منے سوٹا میں اور ڈکوٹاریاستوں میں لوتھران ازم کے ماننے والے بستے ہیں، جب کہ میتھوڈسٹوں کی اکثریت مغربی ورجینیا ، لووا ، نبراسکا اور کنساس میں بستی ہے ۔ اس سے قبل جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق2000اور2010کے دوران مسلمانوں کی آبادی میں10لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔ سب سے زیادہ اضافہ عیسائیت کے مورمون فرقہ کے ماننے والوں میں ہوا ہے جن کی آبادی دس سال میں19لاکھ کے قریب بڑھی ہے ۔ فیصد کے لحاظ سے اسلام کے ماننے والوں کی تعداد67فیصد بڑھی ہے جب کہ مور مون کی تعداد46فیصد بڑھی ہے ۔ مسلم آبادی میں اضافہ کی اہم وجہ صومالیہ ،افغانستان ، عراق ، بوسنیا اور دیگر ممالک سے مسلمانوں کی امریکہ نقل مکانی اور ساتھ ہی ساتھ قبول اسلام کے بڑھتے واقعات ہیں ۔ اندازہ کے مطابق پورے امریکہ میں70سے80لاکھ مسلمان بستے ہیں ۔ پیوفورم کی جانب سے مذہبی لحاظ سے کیے گئے ایک جائزہ کے مطابق امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں کی 20فیصد تعداد نو مسلمین کی ہے ۔ ان میں54فیصد مرد اور46فیصد خواتین شامل ہیں۔ ایک اور جائزہ کے مطابق امریکہ میں بسنے والی مسلمانوں کی اکثریت ملک کی وفادار اور ملک کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہے۔

Islam 2nd Largest Religion in 20 US States

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں