عراق بحران سے ہندوستان کو تیل سربراہی متاثر نہیں ہوگی - اندر جیت سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

عراق بحران سے ہندوستان کو تیل سربراہی متاثر نہیں ہوگی - اندر جیت سنگھ

سری نگر
پی ٹی آئی
مرکز نے آج کہا ہے کہ عراق کی صورتحال تشویشناک بات ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ خلیجی ممالک میں تلاطم کی صورتحال سے ہندوستان کے لئے تیل کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی ۔ مملکتی وزیر دفاع راؤ اندر جیت سنگھ نے یہاں رپورٹرس کو بتایا کہ تشویش کا نیا مسئلہ عراق ہے ۔ ہماری تیل کی پائپ لائن جنوبی عراق سے آتی ہے ۔ تا حال دہشت گردوں نے اس پائپ لائن کو نشانہ نہیں بنایا ہے لیکن حکومت مسئلہ پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں توقع ہے کہ عراق کی صورتحال میں بہتری پیدا ہوگی اور ہماری تیل کی سپلائر متاثر نہیں ہوں گی۔ سنگھ نے یہاں بادامی باغ کنٹونمٹ پر جنگی شہیدوں کی یادگار پر پھول رکھے۔ اسی دوران انہوں نے اخباری نمائندوں کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بین ممالک کے مسائل حل کرنے میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے ہی بات آگے بڑھ سکتی ہے ۔ جب کہ اسلام آباد کی سرزمین کا دہشت گردوں کی جانب سے ہندوستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے کے وعدہ کو پورا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ اسے اپنا علاقہ ہندوستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے ۔ اگر وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں تب فضابات چیت کے لئے مددگار ہوگی۔ سنگھ نے کہا بات چیت بندوقوں کی گھن گرج میں نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کشمیر میں صورتحال نہ صرف کنٹرول میں ہے بلکہ برسوں سے اس میں بہتری آئی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ صرف مسلح فورس کی کوششوں کی وجہ ہے جس نے صورتحال کو بے قابو ہونے نہیں دیا ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا ہندوستان ابھی تک چین کو ایک خطرہ سمجھتا ہے ،وزیر نے کہا کہ نئی دہلی کو تمام ممالک کے بارے میں محتاط رہنا چاہئے جن کے ساتھ اس کے ماضی میں مسائل رہے ہیں ۔ ہم اپنے پڑوسیوں کا انتخاب نہیں کرسکتے اور نہ ہی سیکوریٹی کا ماحول جو ہم چاہتے ہیں شاید وہاں نہیں ہوگا کوئی بھی ملک جس کے ساتھ ماضی میں ہمارا تنازعہ رہا ہے ہمیں اس سے محتاط رہنا ہوگا ۔ ہمیں چین کے ساتھ بھی محتاط رہنا چاہئے ۔

Iraq crisis not to affect oil supply to India: Rao Inderjit Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں