پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج عراق میں جنگ سے متاثرہ علاقوں سے دو نرسیس کو بچایا ہے جب کہ46دوسری نسیس اب بھی تکریت کے ایک ہاسپٹل میں پھنسی ہوئی ہے ۔ ان دو نرسیس کو بچانے کے ساتھ ہی اب تک بچائی گئی نرسس کی تعداد36ہوگئی ہے ۔ اس دوران خلیجی ممالک میں متعین تمام ہندوستانی سفیروں کو29جون کو نئی دہلی طلب کیا گیا ہے تاکہ عراق مسئلہ اور دیگر علاقائی پیچیدگیوں کے بارے میں غور کیاجاسکے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ لڑائی سے متاثرہ علاقہ میں دو نرسس کو بچایا گیا ہے اور اب وہ کربلا میں ہیں جو ایک محفوظ مقا ہے ۔ ترجمان نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کس مقام سے انہیں بچایا گیا ۔ اس دوران کیرالا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عراق کے تشدد سے متاثرہ شہروں میں پھنسے ہوئے ملیالی باشندوں کے لئے ایر ٹکٹ فراہم کیاجئے گا تاکہ وہ حفاظت کے ساتھ ریاست کو واپس ہوسکیں ۔ کابینہ کے اجلاس میں اس مسئلہ پر غور کیاگیا جس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر اومن چنڈی نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق کیرالا کے بیشتر باشندے واپسی کے خواہش مند ہیں ۔ اس دوران عراق کے نجف شہر میں کام کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 8ہندوستانی جالندھر پہونچ گئے ۔
Iraq Crisis: Delhi Calls Gulf Envoys' Meet
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں