عراق میں داعش کو روکنے ایران مدد کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-14

عراق میں داعش کو روکنے ایران مدد کرے گا

عراق میں دولت اسلامیہ رائے عراق اور شام(داعش) کے جنگجوؤں کو ملنے والی غیر معمولی کامیابی سے تشویش میں مبتلا ایران نے عراقی حکومت کی مدد کے لئے اپنے خصوصی دستے پاسداران انقلاب کو تعینات کردیا ہے ۔ اس درمیان امریکہ بھی عراق کو آئی ایس آئی ایل کے قبضہ سے محفوظ رکھنے کے لئے ایران کے ساتھ مل کر عراقی حکومت کو جنگ میں مدد فراہم کرسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ القاعدہ سے علیحدہ ہوئے اس نئے سنی جہادی گروپ نے گزشتہ چہار شنبہ کے روز غیر متوقع طور پر تکریت شہر پر قبضہ کرلیا تھا جو کہ سابق صدر صدام حسین کا آبائی شہر ہے ۔، اس سے پہلے گزشتہ ہفتہ باغیوں نے ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل پر قبضہ کر کے امریکہ نواز نوری المالکی حکومت کو زبردست ضرب لگائی تھی۔ اپنی حکومت کی اس نااہلی کے پیش نظر وزیر اعظم نوری المالکی نے بین الاقوامی برادری سے فوجی امداد کی اپیل کی تھی جس کے بعد انہیں توقع کے برخلاف ایران اور امریکہ سے مثبت جواب ملے۔ امریکہ کے ایک اخبار نے خبر دی ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کی غیر ملکی شاخ قدس دستے کی دو بٹالین عراق کی جانب روانہ ہوچکی ہیں ۔ وہاں وہ عراقی افواج کے ساتھ مل کر تکریت شہر کوواپس حاصل کریں گی ۔ امریکی اخبار کے مطابق دونوں افواج کی مشترکہ کارروائی بغداد سمیت ان تمام شہروں کا تحفظ کرنے کی غرض سے ہوگی جنہیں باغیوں نے قبضہ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ دوسری طرف امریکی صدر بارک اوباما نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ آئی ایس آئی ایل باغیوں کی عراق کے شمالی علاقوں میں ہونے والی غیر معمولی پی قدمی سے نمٹنے کے لئے تمام متبادل پر غور کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ اور قومی سلامتی کی ٹیم فوجی کارروائی کے متبادل پر غورپر غور کررہے ہیں۔ امریکی افسران نے چہار شنبہ کے روز بتایا تھا کہ عراق نے بھی اوباما انتظامیہ کو عندیہ دیا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی ڈرون یا لڑاکا طیاروں کے ممکنہ حملوں کا خیر مقدم کریں گے ۔

Iran Deploys Forces to Fight Militants in Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں