مسجد الحرام - دوران رمضان نمازوں کی امامت کا شیڈول جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-07

مسجد الحرام - دوران رمضان نمازوں کی امامت کا شیڈول جاری

مکہ المکرمہ میں الحرمین الشریفین کے نگراں ادارے نے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں ماہ صیام میں باجماعت نمازوں ، تراویح اور وتر کے لئے ائمہ کرام کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ مسجد الحرام میں نماز تراویح کے لئے حسب سابق الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدید ، الشیخ سعود بن ابراہیم الشریم ، الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عواد الجھنی ، الشیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی،الشیخ ڈاکٹر خالد بن علی الغامدی اور الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ماہ صیام کی پہلی20تراویح میں اول رات کو پانچ تراویح کی امامت ڈاکٹر الشیخ سعود الشریم کریں گے جب کہ بقیہ تراویح اور وتر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس پڑھائیں گے ۔ دوسری شب تراویح کی پہلی پانچ رکعتوں کی امامت ڈاکٹر عبداللہ الجھنی کریں گے اور بقیہ نماز اور وتر کی امامت الشیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کریں گے ۔ اس دوران نمازوں کے لئے موذن کے فرائض قاری محمد بن مفرج العمیری اداکریں گے ۔ تیسری نماز تراویح کی پہلی پانچ رکعات ڈاکٹر خالد بن علی الغامدی کی امامت میں ادا کی جائے گی اور بقیہ تراویح اور وتر کی امامت الشیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کریں گے ۔ یہی ترتیب20ایام کی تراویح میں رہے گی ۔ آخری عشرے کی پہلی پانچ رکعتوں کی امامت ڈاکٹر عبداللہ الجھنی کریں گے ۔ آخری پانچ رکعات اور وتر الشیخ ماہر المعیقلی پڑھائیں گے جب کہ تہجد کی امامت کے لئے ڈاکٹر عبدالرحمن ، ڈاکٹر الشریم ، الشیخ ڈاکٹر خالد الغامدی اور الشیخ بندر بن بلیلہ کی باری باری ذمہ داری لگائی جائے گی ۔ ختم قرآن کی امامت الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس اور عید کی نماز الشیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید پڑھائیں گے ۔

Masjid al-Haram prayer schedule during the Ramadan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں