عراق سے ہندوستانی شہریوں کا تخلیہ مرکز کے لئے بڑا چیلنج - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-20

عراق سے ہندوستانی شہریوں کا تخلیہ مرکز کے لئے بڑا چیلنج - عمر عبداللہ

سری نگر
پی ٹی آئی
عراق میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے تخلیہ کو مرکزی حکومت کے لئے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ مرکزی حکومت ہندوستانی شہریوں کو خلیجی ملک سے ہندوستان واپس لانے کے لئے ہر ممکنہ اقدام کرے گی ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ عراق کی صورتحال میں پہلا قدم یہ ہے کہ ہمارے کئی افراد وہاں پر کام کررہے ہیں اور بحفاظت ان کی واپسی موجودہ مرکزی حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت ان افراد کو بحفاظت واپس لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی ۔ عمرعبداللہ نے کہا کہ عراق کی صورتحال سے تیل کی قیمتوں پر بھی اثر پڑے گا اور افراط زر میں بھی اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے اثرات ہم پر پڑیں گے اگر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگ ا۔ مرکز نے کل کہا تھا کہ عراق کے تیل سے مالا مال ٹاون موصل پر اسلام پسند انتہا پسندوں نے40ہندوستانی تعمیراتی ورکرس کا اغواکرلیا ہے ۔ ان ورکرس میں بیشتر کا تعلق پنجاب اور شمالی ہند کے دیگر علاقوں سے ہے۔

Evacuation of Indians from Iraq big challenge: Omar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں