ہندوستانی نژاد خاتون کو آسٹریلیا میں انعام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

ہندوستانی نژاد خاتون کو آسٹریلیا میں انعام

میلبورن
یو این آئی
ہندوستانی نژاد ایک آسٹریلیائی خاتون من پریت کورسنگھ کو گھریلو تشدد پر مبنی ڈاکو منٹری ، دی اینیمی وداِن ‘ کے لئے بین الاقوامی ریڈیو اعزا سے نوازا گیا ہے ۔ منپریت نے آسٹریلیا میں ہندوستانی برداری کے خاندانوں کا سروے کر کے ان میں گھریلو تشدد کے واقعات پر ایک ڈاکومنٹری تیار کی ہے۔ ایس بی ایس پنجابی ریڈیو چینل نے اگزیکٹیو پروڈیوسر منپریت کی کہانی کو بہتر اسپیشل رپورٹ کا ایوارڈ دیا ہے ۔، انہیں نیو یارک فیسٹولس انٹر نیشنل ریڈیو پروگرام ایوراڈ تقریب میں سلور میڈل دیا گیا ۔ اس سے پہلے ’ دی اینیمی ود اِن‘ کو والوے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

Indian-origin woman Manpreet Kaur Singh honoured with international radio award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں