2025 تک 75 فیصد دفاعی اشیاء کی تیاری ملک میں ہی ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

2025 تک 75 فیصد دفاعی اشیاء کی تیاری ملک میں ہی ہوگی

ہندوستان2025تک دفاعی آلات کی تیاری اور ان کی ڈیزائننگ 75فیصد ملک میں ہی کرنے کا اہل ہوگا ۔ یہ بات اویناش چندر سائنٹفک مشیر برائے وزیر دفاع اور ڈائرکٹر جنرل ڈی آر ڈی او نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب50فیصد دفاعی آلات ملک میں ۃی بنارہے ہیں اور 2020-25یہ شرح75فیصد ہوجائے گی ۔ چندر یہاں کل شام حیدرآباد چیاپٹر آف ایرونائیکل سوسائٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ ایرواسپیس لمنیری لیکچر سیریز کے موقع پر وقت فارغ کرتے ہوئے اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے ۔، انہوں نے کاہ کہ ہندوستانی میزائلس برآمد کرنے کے لئے بڑی گنجائش ہے۔ مختلف ممالک نے عصری میزائلس جیسے آکاش، پراما ، برہموس (ہندوستانی اور روس کے مشرکہ فروغ کردہ) اس کے علاوہ چند دیگر جہازی لانچڈ میزائلس سطح سے فضا میں وار کرنے والے میزائلس خریدنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔ ہم میزائلس برآمد کرنے کے امکانات کھوج رہے ہیں اور اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کی جانب سے وضع کی جانے والی پالیسی درکار ہے ۔ چندر نے کہا ہندوستان کو دیگر ممالک کے لئے میزائلس کی برآمد شروع کرنے میں کم از کم دو سال لگیں گے ۔ انہوں نے کہا ہندوستانی ہتھیار عالمی سطح کے مسابقتی ہوتے ہیں ۔ دفاعی تیاری میدان میں مستقبل قریب میں کافی عالمی مسابقت ہوگی اور ہندوستان عالمی چیلنج سے نمٹنے کی تیاری کررہا ہے ۔ ڈی آر ڈی او کو سب سے زیادہ چیلنج مسئلہ جو درپیش ہے وہ مائیکرو پراسیسر ٹکنالوجی ہے، جسے حقیقی مقام وضع نہیں کیا جارہا ہے ۔، اڈوانس پروپیلنٹ سسٹم میں تربیت سے لیس کرنے کے لئے آئندہ تین چار برس میں پانچ یا چھ مقامات پر بشمول حیدرآباد تربیتی مراکز قائم کیے جائیں گے ۔ مجوزہ مراکز یونیورستی کیمپوں میں قائم کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر ایرانا ٹیکل سوسائٹی آف انڈیا( اے ای ایس آئی) کے منتخبہ ڈاکٹر وی کے سرسوت بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں ایرونا ٹیکل سوسائٹی آف انڈیا (حیدرآباد) کے منعقدہ ایرو اسپیس کے مشاہیر کے لیکچر سیریز کے تحت فنی اجلاس میں ڈاکٹر وی کے سرسوت چندراورایچ اے ایل کے صدر نشین ڈاکٹر آر کے تیاگی نے حصہ لیا ۔ ایرواسپیس کی نمائندہ300سے زیادہ شخصیتوں نے اس میں شرکت کی۔

India aims at 75 percent indigenisation in defence in 2020-2025

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں