ٹرینوں اور اسٹیشنوں میں صفائی کے انتظامات - ریلوے وزیر مملکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

ٹرینوں اور اسٹیشنوں میں صفائی کے انتظامات - ریلوے وزیر مملکت

ملک کے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں صٖفائی کی صورتحال نیز کھانے کے معیار کے بارے میں ہر پندرہ دنوں کے اندر مسافروں سے رائے لینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں صفائی ستھرائی اور ٹرینوں میں ملنے والے کھانے کے معیار کے بارے میں ٹھیک طریقے سے مسافر ہی بتا سکتے ہیں اس لئے ریزرویشن فارم میں دئیے گئے موبائل فون نمبروں پر رابطہ قائم کرکے ان کی رائے لی جائے گی ۔ سنہا نے بتایا کہ آئندہ ریلوے بجٹ میں ایسے انتظامات کیے جائیں گے جس سے شمال مشرقی اور پہاڑی علاقوں کو ریلوے نیٹ ورک سے جوڑے کی کوشش کی جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ پروانچل میں اسٹیشنوں پر مسافروں کو مزید سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی ۔ ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا نے بتایا کہ وارانسی سے گورکھپور تک سڑک کی مرمت کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے56کروڑ روپے منظور کیے ہیں ۔ سنہا نے بتایا کہ اتر پردیش خاص کر پروانچل میں بجلی کے انتظامات ٹھیک نہیں ہیں جنہیں درست کرنا نہایت ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پورے پروانچل میں بجلی پہنچانے کے لئے فنڈ جاری کردیا گیا ہے جس میں سے غازی پور 208،وارانسی205،چندولی57، دیوریا105فتح پور148کوشمبی98اور مہاراج گنج196کروڑ روپے کے علاوہ دیگر اضلاع کے لئے بھی فنڈ منظور کرلیا گیا ہے ۔

Cleanliness at Stations & trains

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں