حکومت کالا دھن کی معلومات کے حصول کے لئے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-24

حکومت کالا دھن کی معلومات کے حصول کے لئے کوشاں

نئی دہلی
یو این آئی
بیرون ملک کالا دھن کے بارے میں معلومات حاصل کرنے حکومت سرگرم ہے اور اس سلسلہ میں سوئس حکام کو حکومت نے آج مکتوب روانہ کئے اور ملک کے بینکوں میں کسی بھی ہندوستانی کا کالا دھن جمع ہو تو اس سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے کی خواہش کی ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے میڈیا کی ان اطلاعات پر سوئٹزر لینڈ کی حکومت اس کے بینکوں میں غیر محصول شدہ دول جمع رکھنے والے ہندوستانیوں کی فہرست تیاری کررہی ہے ، آج کہا کہ حکومت کو اس سلسلہ میں کوئی مراسلت موصول نہیں ہوئی۔، لیکن حکومت ہند کی جانب سے سوئس حکام کو مکتوبات رونہ کئے گئے ہیں تاکہ کالا دھن رکھنے والے ہندوستانیوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت فینانس سوئس حکام سے ربط میں ہے ۔ قبل ازین سوئس حکام کے حوالے سے میڈیا طلاعات میں کہا گیا کہ کالا دھن کے بارے میں معلومات حکومت ہند کو فراہم کی جارہی ہیں ۔ خبروں میں یہ بھی کہا گیا کہ سوئس حکام نے اپنے ملک کے بینکوں میں کھاتہ رکھنے والے حقیقی استفادہ کنندگان اور بھاری دولت کے مالکین کی فہرست تیار کرنی شرو ع کردی ہے ۔ لیکن ان افراد یا ان کی کمپنیوں کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ سوئس حکام سے ملنے والی معلومات سے کالا دھن کو بے نقاب کرنے کی کوششیں تیز ہوسکتی ہیں اور حکومت ہند کو ثمر آور نتائج مل سکتے ہیں ۔سوئٹزر لینڈ کے مرکی بینک سوئس نیشنل بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مختلف سوئس بینکوں میں جمع ہندوستانیوں کی رقم2013ء میں43فیصد اضافہ کے ساتھ14ہزار کروڑ روپے تک پہونچ گئی ہے ۔

India Seeks Names of Swiss Bank Account Holders, Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں