دہلی یونیورسٹی - 3 سالہ گریجویٹ کورس کے نفاذ کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-22

دہلی یونیورسٹی - 3 سالہ گریجویٹ کورس کے نفاذ کا حکم

نئی دہلی
ایس این بی
دہلی یونیورسٹی کے4ایئر انڈر گریجویٹ میں چل رہے ایڈمیشن پروسیس میں بڑی تبدیلی کی صورتحال پیدا کی گئی ہے۔ ڈی یو کے ذریعہ نافذ کئے گئے 4ایئر انڈر گریجویٹ پروگرام(ایف وائی یوپی) میں داخلہ کی کارروائی پیر سے شروع ہوگئی ۔ ایسے میں یو جی سی کے ذریعہ نیشنل پالیسی آن ایجوکیشن (این پی ای) کا حوالہ دیتے ہوئے4ایئر کی جگہ3ایئر ڈگری کورس پڑھانے اور اس میں داخلہ دینے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔ یوجی سی نے ڈی یو کو بھیجے گئے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈی یونے نیشنل پالیسی آف ایجوکیشن کی خلاف ورزی کی ہے۔ نتیجے کے طور پر ڈی یو کے3ایئر ڈگری کوسیشن 2014-15سے نافذکرنا ہوگا ۔ ساتھ ہی گزشتہ2014-13میں4ایئر ڈگری کورس میں داخلے لے چک طلباء کے لئے4ایئر ڈگری کورس کو3ایئر کرنا ہوگا ۔ یو جی سی نے ڈی یو کو حکم دیا ہے کہ اس کے لئے ڈی یو کے4ایئر ڈگری کورس کو اس طرح سے بنانا ہوگا جس سے باقی بچے دو سال میں3سال کا کورس پورا کرسکے ۔ اتنا ہی نہیں یو جی سی نے یہ بھی کہہ دیا کہ3ایئر کورس میں داخلہ نہ صرف سیشن2014-15 کے لئے ہوگا بلکہ آگے کے برسوں میں بھی3ایئر کورس میں داخلہ کرنا ہوگا۔4ایئر ڈگری کورس کو ختم کرنے سے متعلق گزشتہ تقریباً2سال سے جاری بائیں بازو ٹیچرس ایسوسی ایشن اور طلباء تنظیم ، اے بی وی پی کی تحریک رنگ لائی ہے ۔ بالآخر سرکار کے بدلنے کے بعد یوجی سی ڈی یو کے4ایئر ڈگری کورس کو کالعدام قرار دے دیا ہے ۔ واضح رہے کہ یوجی سی ملک بھر کی سینٹرل یونیورسٹیوں کو گرانٹس دیتی ہے ۔ یو جی سی کے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر یوجی سی کے ذریعہ یونیورسٹی کو دی جانے والی گرانٹ روکی جاسکتی ہے ۔ یوجی سی نے آخر کار دیر سے ہی وزارت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے4ایئر ڈگری کورس کو کالعدام قرار دے دیا ہے ۔ یو جی سی نے کہا ہے کہ یہ کورس نیشنل پالیسی آف ایجوکیشن کے خلاف ہے ۔ حالانکہ یہ بات غور کرنے والی ہے کہ یو جی سی نے اس حکم کو دینے میں2سال کیسے لگا دیے ۔ بہرحال اب جب کہ3ایئر ڈگری کورس پڑھانے کا حکم دے دیا گیا ہے تو ایسے میں طلباء کو راحت مل جائے گی جنہیں ڈی یو کے آنرس کورس کے لئے ایک سال اضافی پڑھنا پڑتا ہے ۔ لیکن اب طلباء کو3سال میں ہی آنرس کی ڈگری مل جائے گی ۔ یوجی سی نے ا پنے حکم میں کہا ہے کہ کمیشن نے13جون کو اپنی501ویں میٹنگ میں ڈی یو کے4ایئر ڈگری کورس پر غوروخوض کیا تھااور یہ پایا گیا کہ یہ کورس نیشنل پالیسی آن ایجوکیشن کے خلاف ہے ۔ اس سلسلے میں یوجی سی نے ڈی یو کو4ایئر ڈگری کورس کو رد کرنے کی ایڈوائزری بھی دینے کا فیصلہ لیا جس کے بعد16جون کو یہ ایڈوائزری جاری کردی گئی ۔ اس سلسلے میں ڈی یو نے اپنا جواب بھی بھیج دیا ۔ جس کے بعد مرکزی سرکار نے یو جی سی کو نیشنل پالیسی آ ف ایجوکیشن پر عمل کروانے کا حکم جاری کیا اور یہ یقینی بنانے کو کہا ہے کہ کوئی بھی یونیورسٹی اس کی خلاف ورزی نہ کرے ۔ ساتھ ہی یوجی سی کو یہ حکم دیاگیا ہے کہ وہ ڈی یو کو حکم جاری کرے اور ہر حال میں نیشنل پالیسی آف ایجوکیشن کو نافذ کروائے ۔ ان سبھی کارروائیوں اور سرگرمیوں کے پیش نظر یو جی سی نے کہا ہے کہ4ایئر ڈگری کورس کے سبب نہ صرف طلباء کو ایک سال کا اضافہ بوجھ پڑایا آگے پڑے گا بلکہ جن طلبا کو دوسری یونیورسٹیوں میں مائیگریشن لینا ہئے انہیں بھی پریشانی ہوگی ۔، کیونکہ باقی یونیورسٹیوں نے نیشنل پالیسی آف ایجوکیشن پر عمل کرکے3 ایئر ڈگری کورس نافذ رکھا ہے۔

دہلی یونیورسٹی میں4ایئر انڈ ر گریجویٹ پروگرام(ایف وائی یو پی) کی مخالفت میں ہفتہ کو اے بی وی پی، کرانتی کاری یو اتنظیم این ایس یو آئی اور دیگر تنظیموں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ ایف وائی یو پی کے رول بیک کی مانگ کو لے کر طلباء کیمپس کے آرٹس فیکلٹی کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ اس دوران پولیس کے ذریعہ پہلے ہی یہاں مظاہری کے پیش نظر رکاوٹ کھڑی کردی گئی تھی ۔ لیکن مظاہرہ کرنے والے طلباء نہیں مانے اور وہ بیر یکیڈس پار کر گئے ۔ نتیجے کے طور پر پولیس کے ذریعہ طلبا پر پانی کی بوچھاریں چھوڑی گئیں۔ طلباء تنظیموں کا الزام ہے کہ اس سے کچھ طلباء زخمی بھی ہوگئے ۔ یہ مظاہرہ اس دوران ہوا جب ڈی یو میں اکیڈ مک کونسل کی میٹنگ چل رہی تھی ۔ مارچ ٹو وی سی آفس کے تحت اے بی وی پی کے ریاستی جنرل سکریٹری ساکیت بہوگنا کی قیادت میں ہفتی کو طلباء ڈی یو کے آرٹس فیکلٹی کے گیٹ پر اکٹھا ہوئے ۔ یہاں سے مظاہرین گیٹ نمبر3کے پاس پہنچے تو یہاں پولیس نے بیریکیڈنگ کر کے انہیں روک دیا ۔ مظاہرین نے یہاں لگائے پولیس کے بیریکیڈکو بٹادیا جس کے بعد مظاہرین گیٹ نمبر ایک پر پہنچ گئے اور انہوں نے گیٹ میں گھسنے کی کوشش کی تو پولیس نے تیز پانی کی بوچھاریں مظاہرین پر چھوڑنا شروع کردیں ۔ اس دوران پولیس کے ذریعے طاقت کا استعمال کیا گیا اور کچھ طلباء کو حراست میں لے لیا ۔ اس دوران این ایس یو آئی کے قومی جنرل سکریٹری اور دہلی کے انچارج موہت شرما، این ایس یو آئی کے ریاستی صدر وکاس چکارا ، دہلی یونیورسٹی طلباء تنظیم کے نائب صدر ورون کھاری اور طلباء لیڈر وشال چودھری کو چوٹیں آئیں۔

Delhi University - 3-years graduate course in order to implement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں