دہلی یونیورسٹی کے بی ٹیک طلباء کا یو جی سی دفتر کے باہر احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-26

دہلی یونیورسٹی کے بی ٹیک طلباء کا یو جی سی دفتر کے باہر احتجاج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی یونیورسٹی کے بی ٹیک کے کئی طلباء نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے دفتر کے روبرو احتجاج منظم کیا۔ وہ ان کے کورس کو ختم نہ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں چاہے تین سالہ فارمیٹ متنازعہ4سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام (ایف وائی یوپی) کی جگہ کیوں نہ لے لے ۔ بعد ازاں طلباء کے ایک وفد نے یوجی سی کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں ایک یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ3سالہ فارمیٹ میں بغیر کسی مشکل کے منتقلی کے لئے فیصلہ کے دوران ان کے مفادات پر غور کیاجائے ۔ ارجن ملہوترہ جو بی ٹیک( کمپیوٹر سائنس) کے طالب ہیں کہا کہ ہم نے بی ٹیک ڈگری کے لئے دہلی یونیورسٹی میں داخلہ لیا ۔، ہم نے توقع رکھی کہ ہم اسے حاصل کرلیں گے اور ہمارے کوئی بھی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہوگی ۔ ہم منکسرانہ طور پر گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات پر توجہ دی جائے گی اور معاملہ پر غور کیاجائے گا ۔ طلباء نے مطالبہ کیا کہ کورس کو بی ایس سی میں تبدیل نہ کیاجائے اور اسے چار سالہ ہی رہنے دیاجائے ۔ ملہوترہ نے کہا اگر بی ٹیک ڈگری کو بی ایس سی میں تبدیل کیاجائے تو ہمارا مستقبل ڈانوا ڈول ہوجائے گا ۔ بی ٹیک کو ایف وائی یو پی کی کاآزاد تصور کیاجانا چاہئے ۔ بی ٹیک کے ایک اور طالب علم انش نے کہا کہ اگر صرف ہمارے بیاچ(2013کے) کو بی ٹیک ڈگری ملتی ہے اور بعد کے بیاچوں کے لئے کورس منقطع ہوجاتا ہے تب اس کا قوی امکان ہے کہ ڈگری کوئی مارکٹ قدر نہیں رکھے گی ۔ اس کے علاوہ متعدد درخواستگزار ہیں جو رواں سال بی ٹیک پروگرام میں داخلہ لینا چاہتے ہیں اس طرح ان کے مفادات کو بھی ملحوظ رکھنا ضروری ہے ۔ماہرین تعلیم کے ایک گروپ نے آج دہلی یونیورسٹی اور یوجی سی سے طلباء کے مفادات کو ملحوظ رکھتے ہوئے چار سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام( ایف وائی یوپی) پر جاری تعطل کو فوری حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ ماہرین تعلیم نے جن میں گورگوبند سنگھ اندر پر ستھا( جی جی ایس آئی پی) یونیورسٹی کے وائس چانسلر انیل تیاگی ، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارون گروور، سینٹ اسٹیفنس کالج کے پرنسپال والس تھمپو اور پروفیسر وجئے چودھری ، رکن ڈپارٹمنٹ آف مائیکرو بیالوجی (دہلی یونیورسٹی) شامل ہیں۔ مسئلہ کو حل کرنے کے لئے چند اقدامات تجویز کئے ہیں ۔ تجویز دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر دنیش سنگھ کو پیش کی گئی۔ یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطا کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ ہم نے3سالہ آنرس پروگرام کی تجویز پیش کی ہے جو قدیم سمیسٹر فارمیٹ کی کئی خصوصیات میں ردو بدل کے ذریعہ آسانی سے وضع کیاگیا ہے ۔ موجودہ کورسس کو جو آنرس شعبہ سے تعلق نہیں ہیں انہیں اور موجودہ فارمیٹ میں موجودہ کورس کو کم کیا گیا ہے ۔ موجودہ بی ٹیک کورسس کو چھونا نہیں چاہئے اسے ویسے ہی رکھاجانا چاہئے ، جن طلباء نے پچھلے سال داخلے لئے ہیں ان کے لئے اسٹڈی کورسس کو جدید شکل دی جائے گی ۔ اس کے لئے دوسرے سال کے فاؤنڈیشن کورس کو ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کورسس کو تعداد میں کم کیاجاسکتا ہے اور انہیں صرف پہلے سال میں پیش کیاجاسکتا ہے ۔ چودھری نے مزید بتایا کہ وائس چانسلر کے ساتھ میٹنگ کے دوران ہم نے ہماری تجاویز پرتبادلہ خیال کیا انہوں نے ہم سے کہا ہے کہ وہ اس پر غور کریں گے ۔

DU B.Tech students protest outside UGC office

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں