رضاعی ماں کا دودھ پینے والے سعودی جوڑے میں 25 برس بعد طلاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-02

رضاعی ماں کا دودھ پینے والے سعودی جوڑے میں 25 برس بعد طلاق

سعودی عرب کی ایک عدالت نے شیر خواری کی عمر میں ایک ہی رضاعی ماں کا دودھ پینے والے میاں بیوی کا نکاح فسخ کردیا ہے اور ان میں25سال کے بعد طلاق کرادی ہے ۔ سعودی گزٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان دونوں میاں بیوی کی 25سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے7بچے ہیں۔ لیکن دونوں میاں بیوی درحقیقت رضاعی بہن بھائی ہیں ۔ عدالت میں ان کے کیس کا تین ماہ تک جائزہ لیاجاتا رہا ۔ جس کے بعد عدالت نے دونوں کا نکاح فسخ کردیا۔ اسلامی احکامات کے مطابق اگر دو مختلف ماؤں سے تعلق رکھنے والے بچے ایک تیسری عورت کا دودھ پئیں تو وہ آپس میں رضاعی بہن بھائی ہوتے ہیں اور اس دودھ پلانے والی ماں کے اپنے حقیقی بچے بھی ان کے رضاعی بہن بھائی ہوں گے ۔ اس لئے اس رضاعت کی بنا پر ان کا آپس میں نکاح نہیں ہوسکتا ہے ۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے بھی اس کیس کا جائزہ لیا ہے اور انہوں نے ان دونوں کے درمیان طلاق کی منظوری دی ہے ۔

saudi couple breastfed by same mother forced to divorce

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں