متحدہ عرب امارات مصر کو مالی مدد دے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-02

متحدہ عرب امارات مصر کو مالی مدد دے گا

متحدہ عرب امارات نے مصر میں سابق فوجی سربراہ فیلڈ مارشل(ریٹائرڈ) عبدالفتاح السیسی کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد قاہرہ کی معشیت کی بہتری کے لئے مالی مدد کا اعلان کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد النہیان نے ابو ظہبی میں اپنے جرمن ہم منصب فرانک اسٹن مائر کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مصر کو معاشی بحران سے نکالنے اور صحیح راہ پر ڈالنے میں مدد کے لئے مالی اعانت جاری رکھے گا۔‘‘

UAE vows to continue financial aid to Egypt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں