دہلی میں برقی اور پانی بحران کے خلاف کانگریس کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-10

دہلی میں برقی اور پانی بحران کے خلاف کانگریس کا احتجاج

کانگریس ارکان اسمبلی اور سینکڑوں پارٹی کارکنوں نے آج دہلی کے چیف سکریٹری ایس کے شریواستو کاان کے دفتر میں گھیراؤ کیا اور قومی دارالحکومت میں برقی و آبرسانی کی صورتحال کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ارویندر سنگھ لولہ کے زیر قیادت کانگریس کارکنوں نے دہلی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کو برقی فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے اور کہا کہ اس معاملہ سے غیر حساس انداز میں نمٹا جارہا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان مکیش شرما نے کہا کہ دہلی حکومت اس شدت کی گرمی میں عوام کو برقی اور پانی سربراہ کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ اگر صورتحال بہتر نہیں ہوتی ہے تو کانگریس اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرے گی ۔ ہمارے دور حکومت میں24گھنٹے برقی سربراہی کی جاتی تھی۔ شرما نے کہا کہ لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے برقی اور پانی کے مسئلہ سے نمٹنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں یا ہے۔ شرما نے کہا کہ چیف سکریٹری نے ہمیں بتایا کہ وہ ان دو مسائل پر زیادہ کچھ نہیں کرسکتے اور ہم سے کہا کہ ہمیں اس معاملہ میں مرکزی حکومت سے رجوع ہونا چاہئے ۔ اس کے بعد ہم نے انہیں کمرے سے نکلنے نہیں دیا ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ دہلی کے ایک بڑے علاقہ میں کئی گھنٹوں تک برقی کٹوتی کی جارہی ہے ۔30مئی کو آندھی کی وجہ سے برقی ٹرانسمیشن نیٹ ورک تباہ ہوگیا تھا جسے اب تک بحال نہیں کیا جاسکا ہے ۔، لفٹننٹ گورنر نے اس صورتحال سے نمٹنے ہنگامی اقدامات کے طور پر کل چند احکامات جاری کئے اور شاپنگ مالس کو رات دس بجے کے بعد اور مصروف ترین اوقات میں اسٹریٹ لائٹس بند کرنے کا حکم دیا ۔ کئی علاقوں میں عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جہاں شدت کی گرمی میں ایک تا چھ گھنٹے برقی بند رہی ۔ موسم گرما کے آخری دنوں میں درجہ حرارت45ڈگری کے آس پاس ریکارڈ کیاجارہا ہے ۔ شرما نے این ڈی اے حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دہلی میں صدر راج نافذ ہے ۔ شہر کے مسائل کی یکسوئی کرنا مرکز کی ذمہ داری ہے ۔

Congress protests Delhi`s water, power crisis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں