چین - بنگلہ دیش - مشترکہ کوششوں سے معاشی راہداری کی تعمیر پر رضامند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-12

چین - بنگلہ دیش - مشترکہ کوششوں سے معاشی راہداری کی تعمیر پر رضامند

چین نے خطہ میں تجارت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لئے بنگلہ دیش کو میری ٹائم سلک روڈ( ایم ایس آر) کی تعمیر سے متعلق اپنے ایک پلان میں شراکت داری کے لئے مدعو کیا ہے اور دونوں ممالک نے ایک معاشی راہداری کی تعمیر سے اتفاق کرلیا ہے جو بنگلہ دیش ، چین، ہندوستان اور میانمار(بی سی آئی ایم) کو باہم مربوط کرے گی۔دورہ کنندہ بنگلہ دیشی وزیرا عظم شیخ حسینہ نے چینی صدر شی چنپنگ سے ملاقات کی جس کے دوران ایم ایس آر اور بی سی آئی ایم پر بات چیت ہوئی۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں قائدین نے مشترکہ کوششوں سے بی سی آئی ایم کی تعمیر سے اتفاق کیا ۔ ژی نے بات چیت کے دوران وضاحت کی کہ جہاز رانی سلک روڈ( ایم ایس آر) کے حوالہ سے بنگلہ دیش ایک اہم ملک ہے اور چین اس پراجکٹ میں بنگلہ دیش کی شراکت داری کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ اس اقدام سے چین اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا اور دونوں ممالک کے عوام میں خوشحالی آئے گی۔ ژ ی نے قبل ازیں یہ تجویز گزشتہ سال پیش کی تھی ۔ حسینہ اور چینی وزیر اعظم نے معاشی و تکنیکی تعاون سے متعلق سلسلہ وار معاہدوں پر دستخط ہوتے دیکھا۔

China, Bangladesh pledge joint efforts to build economic corridor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں