فلپائن میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا سرکردہ شدت پسند گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-12

فلپائن میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا سرکردہ شدت پسند گرفتار

فلپائن کے سیکوریٹی دستوں نے آج القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک سرکردہ اسلام پسند کو جو امریکہ کو مطلوب تھا، گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدہ شخص مغربی سیاحوں کا اغوا کرنے میں ملوث تھا، فوجی انٹلی جنس کے سربراہ میجر جنرل ایڈورڈ و اونو نے کہا کہ گرفتار شدہ شدت پسند خیر مندوس ایک ماہر بم ساز ہے اور ابو سیاف گروپ کا روحانی رہنما ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مندوس کی گرفتاری سے تنظیم کو بڑا دھکہ لگا ہے ، وہ اپنے ایک بڑے قائد سے محروم ہوگئے ہیں اور اب خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں، ہم کوشش اس بات کی کریں؍ گے کہ ایک کے بعد دیگر کو گرفتار کریں اور ہم رکنے والے نہیں ہیں۔ا مریکہ نے مندوس کو گرفتار کرنے کے لئے5لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔فلپائن نے2007میں قید سے راہ فرار اختایر کرنے کے بعد اسے دوبارہ گرفتار کرنے کے لئے1,14,400ڈالر کی پیش کش کی تھی۔ اونو نے کہا کہ مندوس ، جنوبی فلپائن سے فرار ہونے کے بعد منیلا کے مضافات میں واقع پرانک سٹی میں اپنے رشتہ داروں کے پاس کئی ماہ تک روپوش تھا ۔ سپاہیوں اور پولیس ملازمین نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس کے ٹھکانوں پر دھاوا کیا اور اسے گرفتار کرلیا۔ سیکوریٹی دستوں نے اس کے قبضہ سے4گن کے علاوہ انڈونیشیا کی شدت پسندگروپ جما اسلامیہ کی جانب سے ٹریننگ کے لئے استعمال کئے جانے والے کتابچوں کو بھی ضبط کرلیا۔ پولیس کے شعبہ جرائم کی تحقیقات کرنے والے گروپ کے سربراہ بنجامن میگالونگ نے کہا کہ آخر کار ہم نے اس کا پتہ چلا لیا۔

Philippines captures top al Qaeda-linked militant

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں