مودی حکومت مہنگائی سے پریشان - افراط زر کی شرح میں زبردست اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-18

مودی حکومت مہنگائی سے پریشان - افراط زر کی شرح میں زبردست اضافہ

اچھے دن لوٹانے کے پرکشش نعرے کی غیر معمولی میڈیا تشہیر کے دم پر اقتدار پر قابض ہونیوالی نریندرمودی حکومت کے سامنے بے لگام ہوتی مہنگائی نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے ،۔ ریزروبینک آ ف انڈیا نے آج کہا ہے کہ وہ افراط زر کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی کہ غذا کا مناسب انتظام ، غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی لانے میں مدد کرے گا ۔ آر بی آئی گورنر رگھورام راجن نے کہا کہ ہم افراط زر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دو مہینوں کے دوران اشیاء کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مناسب غذائی انتظام ، غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کم لاسکتا ہے ۔، ماہ مئی کے دوران افراط زر کی شرح میں اچانک گزشتہ5مہینوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوگیا تھا ۔ گزشتہ مہینہ یہ5.2فیصد سے بڑھ کر 6.01فیصد ہوگی اتھا۔ ایندھن اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اس کا سبب بنا تھا لیکن حکومت اور آربی آئی کا کہنا ہے کہ وہ اس سے باخبر ہیں ۔ عراقی بحران پر جس کے اثرات خام تیل کی قیمتوں پر پڑسکتے ہیں اور روپے کی قدر میں متاثر ہوسکتی ہے ۔ رگھو رام راجن نے کہا کہ یہ معاملہ تشویش کا باعث ہے ۔، انہوں نے کہا کہ عراق کی صورت میں غیر یقینی پائی جارہی ہے ۔ ہم اس صورت حال پر بھی نظر رکھتے ہوئے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ چونکہ تیل کے وسائل جنوبی عراق میں ہیں اس لئے لڑائی کی وجہ سے ان پر راست اثر پڑے کا امکان نہیں ہے ۔ انہوں ںے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور مضبوط غیر ملکی زرمبادلہ محفوظات بیرونی حالات سے ملک کی پریشانی کوکم کرسکتے ہیں ۔، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی غیر ملکی محاذ پر ہم محفوظ تھے ، ہمارے پاس خاطر خواہ محفوظات ہیں اس لئے ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آر بی آئی ائندہ چند مہینوں میں افراط زر کی شرح پر قابو پالے گی۔انہوں نے بتایا کہ انفراسٹرکچر کے لئے خاطر خواہ مالیہ دستیاب ہے اور کچھ پالیسی بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔، عراق کی صورتحال کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں گزشتہ9مہینوں میں پہلی بار زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پہلے ہی اس سال معمول سے کم مانسون رہنے کی پیش گوئی کرچکا ہے ۔، تشدد کے پیش نظر عراق کے خام تیل کی بر آمد متاثر ہوئی تھی جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں110ڈالر فی بیرول سے تجاوز کرگئی تھیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ مئی میں ختم ہونے والے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی مہنگائی کو اہم ایشو بناکر کانگریس کو شکست دینے میں کامیاب رہی تھی ۔ اسی وجہ سے بی جے پی کی قطعاً یہ خواہش نہیں ہوگی کہ مہنگائی بڑھے اور انتخابات میں جو جیت اسے حاصل ہوئی ہے وہ جلد ہی بے مزہ ہوجائے ۔ سال2009میں مانسون کے کمزور رہنے اور ملک کے خشک مختلف حصوں میں گزشتہ چار دہائیوں کی سب سے خطرناک سال کی وجہ سیا شیاء خوردونوش کی مہنگائی کی شرح21فیصد سے زیادہ پہنچ گئی تھی ۔ اشیاء خوردونوش کی مہنگائی کی شرح اب بھیفیصد سے اوپر ہے اور مودی حکومت یہ نہیں چاہے گی کہ 2009والے حالات دہرائے جائیں۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے مہنگائی پر قابو پانے کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا ہے لیکن ایسے حالات میں جب کہ مانسون کے کم رہنے کی پیشن گوئیاں ہورہی ہیں اور عراق میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا چیلنج سامنے ہے، تمام ماہرین حالا پر گہرائی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Inflation at five-month high, demonstrates challenges for Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں