وزیر اعظم نریندر مودی کا آج سے دورہ بھوٹان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-15

وزیر اعظم نریندر مودی کا آج سے دورہ بھوٹان

PM-to-embark-on-Bhutan-visit-today
نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں بھوٹان کے خصوصی اور منفرد موقف کو نمایاں کرنے وزیر اعظم نریندر مودی آج اس ہمالیائی ملک کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔ تین ہفتہ قبل وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا بیرونی دورہ ہے ۔ مودی کے ساتھ وزیر خارجہ سشما سوراج ، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈودل اور خارجہ سکریٹری سجاتا سنگھ بھی ہوں گے ۔ وہ بھوٹال کے بادشاہ جگمے کیسر وانگ چک اور وزیر اعظم شیرنگ ٹوگئے سے ملاقات کریں گے ۔ اپنے دو روزہ دورہ کے دوران وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بالخصوص تجارت اور ہائیڈرو الیکٹرک شعبہ میں تعلقات کو فروغ دینے کے طریقے تلاش کریں گے ۔ نریندر مودی بھوٹان کی قومی اسمبلی اور قومی کونسل کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے اور قائد اپوزیشن سے ملاقات کریں گے ۔ یہ امرکہ وزیر اعظم نے بھوٹان کو ا پنے پہلے بیرونی دورہ کے لئے منتخب کیا ہے اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ حالیہ عرصہ میں بھوٹان کو اپنی طرف کرنے چین نے اپنی کوششوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ وہ اس ملک کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ۔، خارجہ سکریٹری نے دورہ کے بارے میں بتاتے ہوئے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھوٹا کے ساتھ ہمارے تعلقات منفرد اور گرمجوشانہ ہیں۔ ہمارے تاریخی اور ثقافتی روابط ہمیں فطری دوست اور شراکت دار بناتے ہیں۔ انہوں نے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ مودی نے پہلے بیرونی دورے کے لئے بھوٹان کو کیوں منتخب کیا ہے کہا کہ یہ جنوبی ایشیاء میں ہمارا اہم ترین حکمت عملی شراکت دار ہے اور ہماری دوستی کی علامت ہے ، ہم اہم شعبوں میں باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کے طریقے تلاش کریں گے ۔

Prime Minister Narendra Modi to embark on Bhutan visit today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں