آئی این ایس کولکتہ سے برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-10

آئی این ایس کولکتہ سے برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے آج برہموس میزائل کا تجربہ کیا ۔ یہ میزائل290کلو میٹر فاصلہ تک سمندر میں بحری جہازوں کو ضرب لگانے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔ اس سوپر سانک کروز میزائل کا تجربہ کرناٹک کے ساحلی علاقہ کروارسے آئی این ایس کولکتہ بحری جہاز سے کیا گیا۔مزگاؤں ڈاکیارڈ لمٹیڈ نے آئی اے ایس کولکتہ کو تیار کیا ہے جو رسمی طور پر بحریہ میں شامل کیاجانے والا ہے ۔ یہ بحری جہاز بیک وقت 10برہموس میزائل کو داغنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ ان میزائل کو آئی این ایس کولکتہ سے تجرباتی طور پر داغا گیا ۔ آئی این ایس کولکتہ ملک میں جنگی جہازوں میں معیاری درجہ کا پہلا جہاز ہے اور اسے ماہ جولائی کے دوران بحریہ میں شامل کرنے سے قبل بڑے پیمانہ پر تجرباتی مشق سے گزارا گیا ۔ بحریہ نے پہلے ہی اپنے کئی جنگی جہازوں پر برہموس اسلحہ نظام کو نصب کیا ہے ۔ اس میزائل کو توقع ہے کہ مستقبل کے تباہ کن میزائلوں میں سے ایک شمار کیاجائے گا اور اسے بحری فورسس کے استعمال اور آبدوزوں پر نصب کرنے کے لئے فروغ دیاگیا ہے ۔ اس میزائل کو فوج اور فضائیہ میں بھی شامل کیا گیا ہے اور ایس یو30-ایم کے آئی جنگی طیاروں سے فائرنگ کے لئے تیار رکھا گیا ہے ۔ یہ میزائل مشرقی اور مغربی محاذوں پر چین اور پاکستان کی سرحدوں سے متصل موجود فوج کے زیر استعمال بھی ہے ۔

BrahMos missile test-fired from warship INS Kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں