ایر انڈیا کے 47 ارکان کیبن عملہ برطرف - 20 کو نوٹس وجہ نمائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-19

ایر انڈیا کے 47 ارکان کیبن عملہ برطرف - 20 کو نوٹس وجہ نمائی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایر انڈیا نے ڈسپلن کو یقینی بنانے سخت قدم اٹھاتے ہوئے اپنے کیبن عملہ کے47ارکان کو برطرف کردیا اور مزید20ارکان کے نام نوٹس وجہ نمائی جاری کردی۔ ارکان عملہ کی غیر حاضری کی عادت کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ جن ارکان عملہ کوبرطرف کیا گیا ہے وہ سب ممبئی میں رہتے ہیں ۔، کسی اطلاع کے بغیر گزشتہ تین ماہ سے رجوع بکار نہ ہونے پر 17ارکان عملہ کو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں ۔ یہ ارکان بھی ممبئی میں رہتے ہیں اور مابقی ارکان کا تعلق دہلی سے ہے ۔ ایر انڈیا کے سینئر عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ تاہم جن ارکان کو نوٹس وجہ نمائی جاری کی گئی ہے وہ ضروری لوازمات ؍ شرائط کی تکمیل اور صداقت نامہ بیماری کی پیشکشی کے بعد(بشرطیکہ ہو) آئندہ30جون تک دوبارہ رجوع بکار ہوسکتے ہیں۔ سرٹیفکیٹس ایر انڈیا کے ڈاکٹروں سے حاصل کرنا ہوگا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ باقاعدہ بنیاد پر کی گئی ایسی تادیبی کارروائی اب سارے کیبن عملہ کے لئے ایک مزاحم بن گئی ہے۔ کیبن عملہ کی جملہ تعداد تقریباً3500ہے۔ ایر انڈیا نے47ارکان عملہ کو برطرف کرنے اور زائد از20کو نوٹس وجہ نمائی دینے کا فیصلہ ان اطلاعات کے بیچ کیا ہے کہ کیبن عملہ کے کئی ارکان ، بالخصوص خلیجی ایر لائنز میں جابس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایر انڈیا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کیبن عملہ کے لئے موجودہ اوقات کا ر ماہانہ125گھنٹے یا ہر سال ، ایک ہزار گھنٹے ہیں، لیکن جن ارکان کو برطرف کیا گیا ہے یا جن کے نام نوٹسیں جاری کی گئی ہیں انہوں نے ماضی قریب میں ایک گھنٹہ بھی ڈیوٹی انجام نہیں دی ۔ ایر انڈیا میں موجودہ جملہ فرضی قوت کی عددی طاقت( ملازمین کی تعداد) تقریباً14 ہزار ہے ۔ اس سے قبل9ہزار ملازمین کو ایر انڈیا کے معاون یونٹوں یعنی ایر انڈیا انجینئرنگ سرویسس لمٹیڈ اور ایر انڈیا ایر ٹرانسپورٹ سرویسس لمٹیڈ کو منتقل کیا گیا ۔ یہ دونوں یونٹس سال گزشتہ کار کرد ہوئے ۔(ان ملازمین کی منتقلی کے بعد ایر انڈیا کی جو تقریباً 14ہزار ہے) سال 2017تک لگ بھگ7ہزار ارکان عملہ ریٹائر ہوجائیں گے ۔ اس طرح ایر انڈیا کے ارکان عملہ کی تعداد تقریباً7ہزار ہوجائے گی ۔ اس وقت ایر انڈیا ایک’’بہترین ایر کرافٹ۔ میان پاور تناسب‘‘ کا حامل ہوگا ۔ اور ارکان عملہ کی اوسط عمریں45-48سال کے درمیان ہوں گی ۔ موجودہ تناسب بہ اعتبار ارکان عملہ؍ملازمین فی طیارہ تقریباً240ہے ۔ جو اس سال تک لگ بھگ100ہوجائے گا۔

Air India sacks 47 cabin crew members

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں