مغربی بنگال میں چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف ریل روکو احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

مغربی بنگال میں چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف ریل روکو احتجاج

مغربی بنگال میں چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف ریل روکو تحریک کی وجہ سے ہوڑہ اور سیالدہ سیکشن میں مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق صرف سیالدہ سیکشن میں19لوکل ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔ ندیا اور بیر بھوم ضلع سے موصول اطلاع کے مطابق دو ایجنٹ زائر منڈل اور بدی ناتھ موئترا نے گزشتہ24گھنٹے میں خود کشی کرلی ہے۔ جنوبی24پرگنہ کے گریا اسٹیشن پر حکمراں محاذ ترنمول ورکروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے۔ ریاستی پولس اور ریلوے پولس فورس نے بڑی مشکل سے حالات کو قابو میں کیا ہے ۔ اس تنازعہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ جادو پورپار لیمانی حلقے سے سی پی ایم کے امیدوار نے ترنمول کانگریس کے ورکروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری طریقہ سے کئے جارہے ہر مظاہرہ کو حکمراں محاذکے ورکر دخل اندازی کرکے سبو تاج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسٹرن ریلوے نے مظاہرین سے ریلوے ٹریک چھوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چٹ فنڈ گھوٹالے سے ریلوے کا کچھ سروکار نہیں ۔ اس لئے ریلوے ٹریک پر مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ ہوڑہ اور سیالدہ ریلوے سیکشن کے مختلف علاقوں میں آج پٹری پر مظاہرہ کیا گیا ۔ اس کی وجہ سے کئی ای ایم ٹرینیں منسوخ کی گئیں اور کئی تاخیر سے چلائی گئیں ۔ ریاست بھر میں تقریبا20,000افراد نے مظاہرہ کیا ۔ رپورٹوں کے مطابق چٹ فنڈ میں روپیہ جمع کرنے والوں کا روپیہ واپس نہ لوٹاپانے پر ندیا ضلع کے چگدڑ میں32سالہ زائر منڈل اور بیر بھوم کے سادی پور میں بدی ناتھ موئٹترا نے خود کشی کرلی۔ شاردا گروپ کے علاوہ تقریباً سو سے زائد چٹ فنڈ کمپنیاں لوگوں کو جمع کردہ پیسہ لوٹائے بغیر بند ہوگئیں۔

Ponzi agents' agitation disrupted train services

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں