لوک سبھا انتخابات - بہار میں سخت مقابلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

لوک سبھا انتخابات - بہار میں سخت مقابلہ

سابق مرکزی وزیر لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر رام ولاس پاسوان ، سابق مرکزی وزی راجیو پرتاب روڈی، سابق مرکزی وزیر اکھلیش پرساد سنگھ، بہار کی سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی، سابق چیف منسٹر رام سندرداس، ریاستی وزیر برائے اقلیتی فلاح و بہبود شاہد علی خان ، ریاستی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سلیم پرویز ، اراکین پارلیمنٹ رما دیوی، ارجن رائے ، پربھوناتھ سنگھ، سابق ریاستی وزیر سنجیو پرساد ٹونی اور باہوبلی ایم ایل اے منورنجن سنگھ عرف کھمل سنگھ چند ایسی سرکردہ شخصیات ہیں جن کے درمیان7مئی کو بہار میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے میں دلچسپی مقابلہ متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ بہار کی کل40پارلیمانی نشستوں میں سے چھ نشستوں پر پہلے مرحلے میں10اپریل کو اور سات نشستوں پر دوسرے مرحلہ میں17اپریل کو، سات نشستوں پر تیسرے مرحلہ میں24اپریل کو اور سات مزید سیٹوں پر چوتھے مرحلے میں30اپریل کو ووٹ ڈالے جاچکے ہیں اور اب پانچویں مرحلے میں7مئی کو شیوہر ، سیتا مڑھی ، سارن،مہاراج گنج ، مظفر پور ، حاجی پور اور اجیار پور پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہونے والی ہے ۔ ان میں سے حاجی پور ، سارن ، شیوہر، مظفر پور ، مہاراج گنج اور سیتا مڑھی ایسے حلقے ہیں جن میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہورہا ہے۔ بہار میں قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) کے اہم حلیف لوک جن شکتی پارٹی کے صدر و سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان اپنی پرانی نشست حاجی پور(محفوظ) سے انتخابی میدان میں کھڑے ہیں۔پاسوان کو جنتادل یونائیٹیڈ(جے ڈی یو) کے امیدوار حاجی پور حلقہ سے موجودہ رکن پارلیمنٹ رام سندر داس اور کانگریس کے سینئر لیڈر سنجیو پرساد سے سخت مقابلہ کا سامنا ہے۔

Lok Sabha elections - stiff competition in Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں