مرکزی وزارت میں تلگو دیشم ارکان کی شمولیت کی قیاس آرائیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-21

مرکزی وزارت میں تلگو دیشم ارکان کی شمولیت کی قیاس آرائیاں

حیدرآباد
پی ٹی آئی
سیاسی حلقوں میں تلگو دیشم پارٹی امیدواروں سے تعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں جن کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے مرکزی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ تلگو دیشم پارٹی سربراہ چندرا بابو نائیڈو کے اس رسمی اعلان کے بعد کہ ان کی پارٹی نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت میں شامل ہوگی۔ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ۔ تلگو دیشم پارٹی کو کم از کم چار وزارتوں کے حصول کی امید ہے ۔ راجیہ سبھا میں ان کے چھ ارکان ہیں، ان میں تلنگانہ کے دو ہیں۔16ارکان پارلیمنٹ لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے ہیں، تلنگانہ سے صرف ایک لوک سبھا رکن ہیں ۔ تلگو دیشم سے کون مرکزی وزارت میں جگہ پائیں گے ۔ یہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ذات پات اور علاقہ واریت کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ سولہ لوک سبھا ارکان کے منجملہ بارہ ارکان پارلیمنٹ پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں داخل ہوں گے ۔ ان میں سے تین جے سی دیوا کر ریڈی۔ پی اشوک گجپتی راجو اور تھوٹانرسمہم کو بحیثیت رکن اسمبلی و ریاستی اور وزراء وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ جے سی دیوا کرریڈی ، تھوٹا نرسمہم نے انتخابات کے موقع پر تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کی ۔ جب کہ اشوک گجپتی راجو چھ مرتبہ رکن اسمبلی اور تلگو دیشم کے وفادار ہیں ۔ راجو کو سینا رٹی کے علاوہ بحیثیت رکن اسمبلی پارلیمانی امور کا تجربہ ہے۔پارٹی ذرائع کے بموجب کابینی عہدہ کے لئے وہ دوڑ میں آگے ہیں ۔ پانچ مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہے ، رائے پاٹی سامبا سیواراؤ کانگریس دور میں مرکزی وزیر بننے کے لئے اپنے خواب کو پورا نہیں کرسکے ۔ انہیں بی جے پی کی کھماپتی ہری بابو سے سخت مسابقت ہے کیونکہ دونوں ایک ہی ذات سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ سامبا سیواراؤ انتخابات کے وقت تلگو دیشم میں شامل ہوئے اور پارلیمنٹ میں 6ویں میعادکے لئے منتخب ہوئے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں