مودی کی کامیابی فرقہ پرست طاقتوں کی فتح - سماج وادی پارٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-17

مودی کی کامیابی فرقہ پرست طاقتوں کی فتح - سماج وادی پارٹی

لکھنو
پی ٹی آئی
سماج وادی پارٹی نے بی جے پی کی کامیابی کو فرقہ پرست طاقتوں کی فتح قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ ملک میں سیکولر طاقتوں کو مضبوط بنانے کا م کرتی رہے گی۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان راجندر چودھری نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم خط اعتماد کا احترام کرتے ہیں ۔ ہماری پارٹی سیکولر طاقتوں کو مضبوطبنانے اپنا کام جاری رکھے گی ۔ بی جے پی نے صرف فرقہ پرستی پھیلانے کی کوشش کی ہے اور یہ فرقہ پرست طاقتوں کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آنے والے دنوں میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لے گی کیوں کہ اتر پردیش کی سماج وادی پارٹی زیر قیادت حکومت نے کافی ترقیاتی کام کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی7نشستوں پر آگے چل رہی ہے۔3امیدوار پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں باقی دو نشستیں وہ ہیں جہاں سے وہ خود مقابلہ کررے ہیں ۔ ملائم سنگھ یادو مین پوری اور اعظم گڑھ نشستوں سے مقابلہ کررہے ہیں جب کہ ان کی بہو ڈمپل یادو قنوج سے ، بھتیجے اکشے یادو اور دھرمیندر یادو، فیروزآباد اور بدایوں کی سیٹ سے آگے ہیں ۔ اسی دوران موصولہ علیحدہ اطلاع کے مطابق بائیں بازو کی ایک جماعت نے کہا کہ بی جے پی نے کانگریس اور اس کی پالیسیوں کے خلاف عوام کی برہمی کے ساتھ ساتھ لوک سبھا انتخابات میں غیر کانگریس اور غیر بی جے پی متبادل کی عدم موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ کانگریس اور اس کی ناقص پالیسیوں جن کے نتیجہ میں مہنگائی اور بے روز گاری بڑھ گئی تھی ، عوام برہم تھے اور یہی چیز بی جے پی کے لئے مفید ثابت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی متبادل کی بات ہورہی تھی لیکن اس کی مکمل غیر موجودگی بھی بی جے پی حق میں گئی ۔ نیلوا تیل باسونے راجہ کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے عوام کے مخالف کانگریس موڈ کا فائدہ اٹھایا اور نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ امیدوار بناتے ہوئے ایک مضبو ط پلیٹ فارم سے انتخاب لڑا۔ مغربی بنگال میں بائیں بازو ابتر مظاہرے کے بارے میں راجہ نے کہا کہ بائیں بازو جماعتوں کوجاریہ انتخابات میں بھی30فیصد ووٹ حصہ ملا ہے لیکن وہ صرف ایک نشست پر آگے ہیں ، جب کہ کانگریس اور بی جے پی کو10,10فیصد ووٹ شیئر ملا ہے لیکن وہ بالترتیب4اور دو نشستوں پر کامیابی حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے انتخابی نظام کی کمزوری ہے ۔ بائیں بازو جماعتیں طویل عرصہ سے انتخابی اصلاحات کا مسئلہ اٹھاتی رہی ہیں۔ علیحدہ اطلاع کے مطابق بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ نے آج لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے شاندار مظاہرہ کا سہرا نریندر مودی کے سر باندھا اور کہا کہ ان میں ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں