اعتماد نیوز
حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد سے بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے جملہ202454ووٹوں سے بھاری اکثریت سے بی جے پی کے ڈاکٹر بھگونت راؤ کو شکست دے دی ۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی کو جملہ513868ووٹ حاصل ہوئے جب کہ بی جے پی کے امیدوار کو311414ووٹ ملے ۔ صدر مجلس کو حلقہ لوک سبھا حیدرآباد میں سب سے زیادہ ووٹ حلقہ اسمبلی بہادر پورہ سے حاصل ہوئے جہاں سے انہوں نے 108465ووٹ حاصل کئے ۔ بہادر پورہ کے بعد انہیں حلقہ کاروان سے86637یاقوت پورہ سے83081چارمینار سے64506ملک پیٹ سے58644‘گوشہ محل سے28648اور پوسٹل بیالٹ سے91ووٹ حاصل ہوئے ۔ اس طرح سے صدر مجلس نے جملہ513868ووٹ حاصل کئے۔ مجلس کے روایتی حریف بی جے پی کے امیدوار نے جملہ311414ووٹ حاصل کئے جس میں انہوں نے سب سے زیادہ حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے102368ووٹ حاصل کئے ۔ بی جے پی کو گوشہ محل کے بعد سب سے زیادہ ووٹ حلقہ اسمبلی کاروان سے52034‘ اس کے بعد ملک پیاٹ سے41825‘ یاقوت پورہ سے36188‘چارمینار سے35133‘چندرائن گٹہ سے28383‘بہادر پورہ سے15405اور پوسٹل بیالٹ سے78ووٹ ملے ۔ حلقہ پارلیمنٹ حیدرآباد سے تیسرے نمبر پر کانگریس کے امیدوار ایس کرشنا ریڈی نے جملہ 49301ووٹ لئے۔ چوتھے نمبر پر ٹی آر ایس کے راشد شریف نے 37190‘عام آدمی پارٹی لینیٰ ثروت نے6118‘ایم پی ٹی کے سید مصطفی محمود نے2101‘بی راج شیکھر نے21796‘خواجہ معین الدین نے1592ووٹ لئے۔ حلقہ حیدرآؓاد سےNOTAکے تحت5011نے کسی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا۔
MIM Chief Asaduddin Owaisi Scores Hat-trick in Hyderabad
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں