hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-may-02 |
(پریس نوٹ)
دفتر معتمدی اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام کے پریس نوٹ کے بموجب عازمین حج کے لئے اجرائی پرمٹس رہائش رباط مکہ مکرمہ سے متعلق سکریٹری اوقاف کمیٹی کا سابقہ پریس نوٹ جو17اپریل کو شائع ہوا ہے اس میں عازمین حج کے ذریعہ ویب سائٹwww.nizamrubath.org 21اپریل تا5مئی درخواستیں پیش کرنے کی مقرر کی گئی تھی چونکہ ان تواریخ کے درمیان الیکشن کی تاریخ آگئی لہذا معزز اراکین اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام نے غور فرماتے ہوئے طئے کیا۔ مزید پانچ دن کا اضافہ یعنی10مئی تک عازمین حج سے درخواستیں پیش کرنے کی سہولت دی گئی ہے لہذا عازمین اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ پریس نوٹ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ سنٹرل حج کمیٹی نے یہ طئے کیا ہے کہ اوقاف کمیٹی ایچ ای ایچ دی نظام اور ناظر رباط الحسین شریف کے درمیان اجرائی پرمٹ سے متعلق جو نزاع ہے اس کی یکسوئی ہونے پر سنٹرل حج کمیٹی صرف اور صرف اوقاف کمٹی کے ذریعہ پرمٹسکی اجرائی کے لئے پرمٹس فارم بھجوائے گی۔
(پریس نوٹ)
امتحانات سالانہ جامعہ نظامیہ بابتہ جون"تقریری وتحریری" مولوی تا کامل وڈپلوما ان عربک مورخہ2جون تا12جون9:30ساعت صبح تا5ساعت شام جامعہ ہذا میں منعقد ہوں گے ۔ امتحانات اہل خدمات شرعیہ(نائب قضائت،خطابت،امامت،موذنی،ملا)3مئی کو اور امتحانات قرأت عشرہ سبعہ و سیدنا امام عاصم کوفی ؒ یکم جون کو منعقد ہوں گے ۔ امتحانات تکمیل حفظ قرآن مجید ملحقہ مدارس جامعہ نظامیہ"شہر کے ملحقہ مدارس میں جو طلبہ تکمیل حفظ قرآن مجید کئے ہیں ان کا امتحان جامعہ ہذا ہی میں ہوگا ۔ تکمیل حفظ قرآن مجید کا امتحان29مئی بروز پنجشنبہ مقرر ہے ۔ مذکورہ امتحانات میں شرکت کے امیدوار کو 10مئی تک درخواست شرکت امتحان جامعہ کے مطبوعہ فارم پر بغیر دیر نہ فیس داخل کرنی ہوگی18مئی50روپئے دیرنہ فیس کے ساتھ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی ۔خانگی امیدوار امتحان مولوی میں عربی انٹرنس یا اس کے مماثل امتحان کامیاب یا کسی مسلمہ تعلیمی ادارہ کے صداقت نامہ قابلیت یا کسی مستند عالم کی تصدیق قابلیت پر" امتحان عالم یا مولوی یا اس کے مماثل" عربی پری ڈگری کورس امتحان کامیاب"امتحان فاضل میں عالم یا اس کے مماثل عربی(B.A.LیاB.A) جن کی زبان اختیار عربی ہو یا اسلامک اسٹیڈ یز مضمون رہا ہو" امتحان مولوی کامل میں صرف فاضلین جامعہ ہذا ہی شریک ہوسکتے ہیں ۔ درخواست فارم جامعہ ہذا کے دفتر شعبہ تدریس سے بہ ایام کار اوقات دفتر9ساعت صبح تا ایک ساعت دن20اپریل سے اجراء ہوں گے ۔ امیدوار کی دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو کا شرعی لباس میں ہونا لازمی ہے بعد تکمیل درخواست شرکت امتحان مقررہ فیس کے ساتھ دفتر شعبہ تدریس ہی میں جمع کرانا ہوگا ۔ نامکمل درخواستیں مسترد کردی جائیں گی ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی اضلاع کے مولوی تا کامل کے امتحانات کا سنٹر"جامعہ نظامیہ" ہی میں ہوگا۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں