وہائٹ ہاؤز کے عشائیہ میں اوباما کی لطیفہ گوئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-05

وہائٹ ہاؤز کے عشائیہ میں اوباما کی لطیفہ گوئی

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدربارک اوباما اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر ،ری پبلکن ارکان اور سرکردہ صحافیوں کے حوالے سے مزاحیہ ماحول پیدا کردیا۔ ہیلتھ کیر پالیسی کے سلسلہ میں انہوں نے وائٹ ہاؤز کرسپانڈنٹ اسوسی ایشین کے عشائیہ میں بارک اوباما نے مزاحیہ ماحول تیار کیا ۔ اس مزاحیہ ماحول میں بارک اوباما نے خود کو موضوع مذاق بناکر بھی پیش کیا۔ اوباما نے2500سے زائد سامعین کو محظوظ کیا ۔ خاتون اول مشل اوباما بھی اس وقت موجود تھیں ۔ 52سالہ بارک اوباما نے فاکس نیوز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سابق سکریٹری آف اسٹیٹ ہلاری کلنٹن2016کے صدارتی مقابلہ کے لئے کھڑی ہوجائیں تو فاکس نیوز ان کی مخالفت نہیں کرسکے گا ۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹین کو بھی مزاحیہ ماحول میں کھینچ لیا گیا ۔ یوکرین کے بحران کے باوجود نوبل امن انعام کے لئے پوٹین کے نام پر غورکیاجارہا ہے ۔ اوباما نے مزاحیہ اندازمیں اپنا رخ ری پبلکن ارکان کی طرف موڑتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے ایسے ماہرین کا انتظام کیا ہے جو یہ سکھاتے ہیں کہ خواتین سے کس طرح بات چیت کی جائے ۔ صدراوباما نے اپنی دوسری صدارت میعاد تقریباً نصف مکمل کرلی ہے، کہا کہ اپوزیشن "اوباما" کو رد کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ اپوزیشن نے کم از کم50بار اس بل کو روکنے کی کوشش کی ۔ صدراوباما نے اپنی صدارت کے دور کی مشکلات کا تذکرہ کیا۔ بالخصوص گزشتہ سال کی پریشانیوں کا ذکر کیا اور آنے والے2016کے صدارتی انتخابات کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صدارت کے ڈھائی سال اور باقی ہیں۔

Obama, Joel McHale deliver biting humor at the White House Correspondents’ Dinner

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں