بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اعظم کے عہدے کے امید وار نریند مودی کے ذریعے کانگریس صدرسونیا گاندھی کی بیٹی محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا کو اپنی بیٹی جیسی قرار دینے پر کانگریس اور خود محترمہ پرینکا گاندھی کا تلخ رد عمل سامنے آیا ہے۔ اپنی ماں اور بھائی کے انتخابی حلقوں میں انتخابی مہم چلانے والی پرینکا واڈرا کی توجہ جب مسٹر مودی کے اس بیان کی طرف مبذول کرائی گئی تو انھوں نے سخت لہجے میں کہا کہ میں راجیو گاندھی کی بیٹی ہوں ۔ دوسری طرف وزیر خزانہ پی چدمبرم نے بھی اس بارے میں پوچھے گئے سوال پر طنزیہ رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مسٹر مودی نے محترمہ واڈرا کو اپنی بیٹی جیسی قرار دیا ہے لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ پرینکا انھیں اپنا والد جیسا ماننا پسند کریں گی۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر مودی نے دور درشن پر دیئے گئے ایک انٹرویو میں محترمہ پرینکا واڈرا پر کوئی بھی حملہ کرنے سےا نکا ر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بیٹی جیسی ہیں اور وہ محترمہ گاندھی اور راہل گاندھی کی طرح سیاسی حریف نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 26 اپریل کو ریکارڈ کئے گئے اس انٹرویو میں اس حصہ کو نکال دیا گیا تھا اور 27 اپریل کو اسے ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔
I am Rajiv Gandhi's daughter: Priyanka's reply to Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں