ممبئی میں غیر ملکی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ - ممبئی کمشنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-02

ممبئی میں غیر ملکی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ - ممبئی کمشنر

ممبئی کے کمیشنر راکیش ماریا نے دعویٰ کیا کہ 1993 کے سیریل بم بلاسٹ کے سازش کا انکشاف کرنے میں ممبئی ٹریفک پولیس کا اہم کردار رہا ہے اور پوری دنیا میں ممبئی پولیس نہ صرف اپنی کرائم برانچ کے لئے جانی جاتی ہے بلکہ وہاں ٹریفک پولیس کو بھی کافی اہمیت ہے۔ ماریا بائیکلہ میں واقع ممبئی ٹریفک پولیس کے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی گولڈن جبلی تقریب میں بول رہے تھے ۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس کے جوائنٹ سی پی ڈاکٹر بھوشن اپادھیائے نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
یہ ادارہ 1964 میں قائم ہوا تھا اور اب تک نہ صرف بھوٹان ، نیپال ، سری لنکا ، بلکہ بھارت کے 15 ریاستوں سمیت ممبئی پولیس کے 40 ہزار ٹریفک پولیس والوں کو ٹریننگ دے چکا ہے۔ اس موقع پر ماریا نے 8 پولیس اہلکاروں، 5 ریٹائیرڈ پولیس افسران اور ان 5 عام شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جو ممبئی شہر کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں اپنا تعاون دیتے ہیں۔
ماریہ نے کہا کہ جب 1992 میں میں رائے گڈھ میں ایس پی تھا تو میرا تبادلہ ممبئی میں ٹریفک ڈپارٹمنٹ میں کر دیا گیا تھا ۔ اکتوبر 1992 میں مجھے جاپان کے ٹوکیومیں بھیج دیا گیا ، تا کہ میں تین ماہ طویل ٹریفک پولیس کی تربیت اور مینیجمنٹ کورس کر سکوں۔ ممبئی پولیس نے کہا کہ جب میں 1993 جنوری میں ممبئی لوٹ آیا تو شہر میں فسادات ہو گئے تھے اور دیگر حکام کی طرح مجھے شہر کے نظم و نسق درست کرنے میں لگا دیا گیا، اس وقت میرا دھیان ایک اسکوٹر کی طرف گیا اور ایک ٹریفک پولیس افسر کی وجہ سے میں ٹائیگر میمن کے گھر پہنچ گیا ۔ تبھی میرے سینئر افسران نے مجھے یہ کیس حل کرنے کو کہا اور ٹریفک پولیس کے 75 فی صد اہلکاروں کی مدد سے میں نےیہ کیس حل کر لیا ۔ انھوں نے کہا کہ شہر کے 50 فی صد مسائل حل ہو سکتے ہیں اگر شہر کی ٹریفک سے متعلق مسائل کو حل کر لیا جائے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں