خواجہ معین الدین چشتی کے 802 ویں عرس کی شروعات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-02

خواجہ معین الدین چشتی کے 802 ویں عرس کی شروعات

خواجہ معین الدین چشتیؒ کے802واں عرس کی مذہبی رسومات بدھ کی رات سے شروع ہوگئی ہیں۔ رجب کا چاند نظر آتے ہی5توپوں کی سلامی اور درگاہ احاطے میں جھانجھ اور شادیانے بجا کر چاند کا اعلان کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی عرس کی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔عرس قل کی رسم کے ساتھ6مئی کو ختم ہوگا۔ غریب نواز کے عرس میں شرکت کرنے کے لئے ملک و بیرون ملک سے زائرین کے یہاں پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ تیز دھوپ کے باوجود مسافر خانہ میں سیکڑوں زائرین قیام کرچکے ہیں ۔ درگاہ میں بھی دن بھر زائرین کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ جنتی دروازہ سے گزر کر زائرین زیارت کررہے تھے۔ دیر رات تک درگاہ میں قوالیوں کا دورچلتا رہا ۔ محفل خانہ میں رات11بجے عرس کی پہلی محفل آراستہ ہوئی اور مزار شریف پر پہلے غسل کی رسم ادا کی گئی ۔ رجب کی پہلی تاریخ جمعرات کو تھی جب کہ6مئی کو چٹی کے دن قل کی رسم کے ساتھ عرس کااختتام ہوجائے گا۔ اجمیر ضلع میں6مئی کو عرس کی چھٹی رہے گی۔ ضلع کلکٹر بھوانی سنگھ دیتھا نے اس دن چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں