ابو عاصم اعظمی کی شر انگیزی سے مسلمانوں میں زبردست غم و غصہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-02

ابو عاصم اعظمی کی شر انگیزی سے مسلمانوں میں زبردست غم و غصہ

سماج وادی پارٹی ممبئی و مہاراشٹرکے صدر ابو عاصم اعظمی نے ملک کے مسلمانوں کے خلاف انتہائی طور پر تضحیک آمیز جملے کہہ کہ پوری قوم کو شرمسار کر دیا ہے ۔ انھوں نے اتر پردیش کے سنت کبیر نگر ضلع کے خلیل آباد پارلیمانی حلقہ میں سماجوادی کے امید وار بھالچندر یادو کی حمایت میں منعقدہ جلسہء عام میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس مسلمان نے سماج وادی کو ووٹ نہیں دیا وہ سچا مسلمان نہیں ۔ ایسے مسلمانوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا چاہیئے تاکہ معلوم ہو سکے کہ مسلمان کہیں آر ایس ایس کی اولاد تو نہیں ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سماج وادی پارٹی سپریمو نے مسلم سماج کے لئے کیا کچھ نہیں کیا۔ ان حالات میں اگر مسلمان سماج وادی پارٹی کو ووٹ نہیں دیں تو وہ سچے مسلمان ہو ہی نہیں سکتے ۔ سماج وادی پارٹی ممبئی کے صدر کے اس بیان سے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ ممبئی کے علما ء و دانشوروں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ابو عاصم کا یہ بیان ناقابل معافی ہے ، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں