ممتا بنر جی نریندر مودی پر دوبارہ برس اٹھیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-06

ممتا بنر جی نریندر مودی پر دوبارہ برس اٹھیں

رانا گھاٹ
پی ٹی آئی
ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنر جی نے اتوار کو نریندر مودی کو مغربی بنگال کی کسی بھی شہری کو نکالنے کا چیلنج اور دہلی میں طوفان مچا دینے کی دھمکی دے ڈالی ہے ۔ مودی کا نام لیے بغیر ممتا نے کہا’وہ کسی بھی شخص کو ہاتھ لگا کر تو دیکھیں ، میں دہلی میں طوفان مچا دوں گی۔"ممتا نے بی جے پی کے پی ایم عہدے ے کے امیدوار پر تقسیم کرنے کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ۔ مودی نے27اپریل کو شری رام پور میں اور اتوار کو آسنسول میں کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست کی خاطرملک میں جن بنگلہ دیشی دراندازوں کو رہنے کی اجازت دی گئی ہے انہیں واپس بھیجا جائے گا اور مذہبی بنیاد پر بنگلہ دیش سے باہر نکالے گئے پناہ گزینوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کیا جائے گا۔ ممتا نے مودی پر بنگال کی تاریخ سے ناواقف ہونے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا ’وہ ملک کی تاریخ ، بنگال کی وراثت اور کلچر کو نہیں جانتے اور ایک کے خلاف دوسرے کو کھڑا کرکے تقسیم کی سیاست کررہے ہیں جو انہیں نہیں کرنے دی جائے گی۔"ترنمول کانگریس کے صدرنے کہا کہ غیر منقسم ہندوستان اور بنگال کے دور میں لوگ دوسرے مقامات سے یہاں رہنے کے لئے آتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی غیر ضروری طور سے بنگالیوں اور غیر بنگالیوں کے دراڑ پیدا کررہے ہیں۔ ندیا ضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنر جی نے کہا ’میں اتنی سطح کی سیاست کبھی نہیں دیکھی۔"بی جے پی طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی اقتدار میں آئے بغیر اس حد تک جاسکتی ہے تو اقتدار میں آنے پر وہ یقینی طور پر ملک میں آگ لگا دے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں