بہار میں رابڑی دیوی کو مودی سے نہیں نتیش کمار سے مقابلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-06

بہار میں رابڑی دیوی کو مودی سے نہیں نتیش کمار سے مقابلہ

چھپرہ
یو این آئی
بہار میں راشٹریہ جنتادل(آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے گڑھ سارن پارلیمانی حلقہ میں وقار کی جنگ لڑنے والی ان کی اہلیہ اور سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی ،نریندر مودی کی لہر سے نہیں بلکہ نتیش کمار کی اچھی حکمرانی کے چیلنج سے مقابلہ کررہی ہیں ۔ اسی حلقہ سے4مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے لالو پرساد یادو نے چارہ اسکام کے ایک معاملہ میں سزا یافتہ ہونے کے سبب الیکشن لڑنے سے محروم ہوگئے ہیں اور اسی لئے انہوں نے اپنی اہلیہ اور سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی کو پہلی بار پارلیمانی انتخابات میں اتارا ہے ۔ اس بار کے انتخابات میں رابڑی دیوی نہ صرف اپنی بلکہ اپنے شوہر اور پارٹی سربراہ کے وقار کے لئے بھی نبردآزما ہیں ۔ ویسے تو یہ حلقہ بی جے پی اور ترقی اور اہل حکومت کے نام پر اپنی الگ شبیہ بنانے والے چیف منسٹر نتیش کمار کے لئے بھی وقار کا سوال بنا ہوا ہے ۔ بی جے پی نے اسی حلقہ سے دوبار رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر راجیو پرتاب روڈھی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں جنتادل یونائیٹیڈ کی طرف سے قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر سلیم پرویز انتخابی میدان میں ہیں ۔ گزشتہ عام انتخابات میں لالو پرساد یادو وسارن پارلیمانی حلقہ کے ساتھ پاٹلی پتر کی پارلیمانی نشست سے بھی الیکشن لڑے تھے اور تب سارن نے ہی ان کا وقار بچایا تھا ۔ اس وقت لالو یادو نے سخت مقابلہ میں راجیو پرتاپ روڈھی کو51ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا لیکن پاٹلی پتر میں وہ اپنے پرانے رفیق اور جے ڈی یو کے امیدوار ڈاکٹر رنجن پرساد سے شکست کھاگئے تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں