ملک کے کئی مقامات زلزلے سے دہل گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-22

ملک کے کئی مقامات زلزلے سے دہل گئے

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی قومی دارالحکومت کا علاقہ چینائی اور مشرقی و شمالی ہندوستان کے کئی حصے آج5.6شدت کے ایک اوسط زلزلے سے دہل گئے ، لیکن جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ یہ زلزلہ پردیپ سے60کلو میٹر دور دس کیلو میٹر کی گہرائی میں رات نو بج کر باون منٹ پر آیا ۔ ڈائرکٹر جنرل انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ ایل ایس راٹھوڑ نے یہ بات بتائی۔ جیسے ہی زلزلہ ایا اڑیسہ ، ٹاملناڈو اور دوسرے مقامات پر کئی جگہ عوام گھروں سے نکل پ ڑے ۔ بھونیشور میں کئی عمارتوں میں شگاف پڑ گئے ۔ علم ارضیات کی وزارت کے سکریٹری شیلیش نائک نے بتایا کہ اس زلزلہ کا مبدا خلیجی بنگال میں18.1ڈگری شمال اور87.8ڈگری مشرق میں پایا گیا۔ اڑیسہ کے کئی علاقوں میں زلزلہ کئی سکنڈس تک محسوس کیا گیا جس سے عوام میں دہشت پھیل گئی اور وہ عمارتوں سے باہر نکل پڑے ۔ بھونیشور کے پرانے شہر کے پنا ماگیٹ محلے میں عوام نے بتایا کہ بعض عمارتوں کی دیواروں میں شگاف پ ڑ گئے اور برتن گرنے لگے ۔، کٹک سے موصولہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد شہر کے بعض حصوں میں تقریباً پندرہ منٹ تک بجلی کی سپلائی کٹ گئی ۔ اڑیسہ کے کیندر پاڑہ ضلع کے کئی حصوں میں سراسیمگی پھیل گئی جہاں تقریباً دس سکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اڑیسہ میں ایک خاتون سشمیتا نے بتایا کہ ہم گھر میں تھے اور جھٹکے محسوس کئے ۔ دروازے کھڑکیا اور دوسرا سامان ہلنے لگا ہم دہشت زدہ ہوگئے۔ اڑیسہ کے جوائنٹ اسپیشل ریلیف کمشنر پربھات مہاپاترا نے کہا کہ ریاست کے کسی بھی حصہ سے اب تک جان و مال کے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ چینائی سے موصولہ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ پرورٹر پلیکن اور نونگا بکم کے کئی حصوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔ آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں