آندھرا پردیش - ضلع کھمم میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

آندھرا پردیش - ضلع کھمم میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری

ریاست میں گرمی کا قہر برقرار ہے ، سب سے زیادہ 47 ڈگری درجہ حرارت ضلع کھمم میں ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے ایک یادو مقامات رائلسیما اور ساحلی آندھرا کے چندمقامات پر درجہ حرارت ایک یا دو مقامات پر معمول سے زائد ہے ۔ ضلع نظام آباد میں درجہ حرارت42ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ ضلع کریم نگر میں درجہ حرارت41.1اور ریاسی دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت39.4ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ ریاست میں گرمی کی شدت میں حالیہ دنوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ اس ماہ گرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگا ۔ ریاست میں کئی گھنٹے برقی کی کٹوتی بھی جاری ہے جس سے عوام کو کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اضلاع میں صرف چھ تا آٹھ گھنٹے برقی کی سپلائی کی جارہی ہے جس سے کسان طبقہ پریشان ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے ریاست میں دست و قئے کی بیماریوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔اسپتالوں میں ایسے مریضوں کی کافی تعداد ہے ۔ گرمی سے بچنے کے لئے عوام مختلف تدابیر اختیارکررہے ہیں ۔ ٹھنڈی مشروبات کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ جانوروں کو گرمی سے بچانے کے لئے ان کے پنجروں خے پاس ایئر کولر لگائے گئے ہیں۔ دوپہر کے اوقات میں شدید گرمی کے باعث سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر بارش ہوگی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں